Best binary broker reviews

آن لائن بارئنری آپشن تاجر اس بات سے اتفاق کریں گے کہ درست بروکر کا انتخاب ان اہم ترین باتوں میں سے ایک ہے جو تجارت میں آپ کے کامیابی کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔

یہاں  انتخاب کے لئے سینکڑوں بروکرز موجود ہیں۔ تاہم بہترین آپشنز بروکر تلاش کرنے لئے آپ کو کئی پہلو دیکھنے پڑتے ہیں۔

ان میں جو چیزیں شامل ہیں وہ یہ کہ وہ مکمل طور پر باضابطہ ہوں ، ا نکے رقم منتقلی  کے طریقے تسلیم شدہ ہوں، پیشکش میں مالیاتی آلات موجود ہو ، دیگر کےساتھ کم سے کم تجارتی رقوم۔

 لیکن درجنوں بروکرز  کے بیچ  اپنے لئے درست کا انتخاب کرنے کے لئے  آپ کو آن لائن تحقیق پرکئی دن چاہئیں۔ آپ کا وقت بچانے کے لئے ہم نے یہ تفصیلی تجزیہ تیار کیا ہے۔ 

  • آن لائن تاجروں میں مقبولیت
  • وہ ممالک جہاں جو مقبول ہیں
  • ریگولیٹری ادارے
  • پیشکش میں قابلِ تجارت مالیاتی آلات
  • تسلیم شدہ رقم ادائیگی کے طریقے
  • کیا ان کا بائنری آپشن ڈیمو اکاؤنٹ ہے
  • تاجروں کے ساتھ دوستانہ رویہ
  • ڈیپازٹ، موثر منافع، اور نکلوانے والی رقوم
  • اور مزید کئی۔۔۔
اس تجزیے کو پڑھنے کے بعد آپ کے پاس  بہترین بائنری آپشنز تجارتی پلیٹ فارموں کے متعلق کافی معلومات ہونگی اور ممکنہ طور پر ان بہترین میں سے ایک آپ کی ضرورت پر پورا اترے گا۔ 
 
لہٰذا آئیے چلتے ہیں

Olymp Trade (اولمپ ٹریڈ)

olymp trade

یہ بائنری آپشنز منڈی میں ایک نیا  داخل ہونے والا کھلاڑی ہے۔ ۲۰۱۴ میں قیام میں آنے والے اولمپ ٹریڈ کے ہیڈ کواٹر روس میں ہیں۔ 

یہ آپشنز بروکر فائنانشل مارکیٹس ریلیشن ریزولوشن سنٹر(ایف ایم آر آر سی) کے ضابطے میں ہے۔ یہ بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (فینا کوم) کے بھی ممبر ہیں۔ 

اولمپ ٹریڈ سے آغاز کرنا آسان ہے کیونکہ یہ بروکر ڈیمو تجارتی اکاؤنٹ کی پیشکش کرتا ہے جس میں ۱۰،۰۰۰ ورچوئل روسی ربل موجود ہوتے ہیں۔ یہ بروکر رقم منتقلی کے لئے وائر ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ اور سکلرل جیسے ای۔والٹ  ذرائع کو تسلیم کرتا ہے۔ 

اگر آپ اس بروکر کو جوائن کرنے کا سوچتے ہیں تو آپ کو سٹینڈرڈ اکاؤنٹ اور  وی آئی پی  اکاؤنٹس میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ سٹینڈرڈ اکاؤنٹ کے لئے آ پکو ڈیپازٹ کے لئے کم سے کم ۱۰  ڈالر کی رقم درکار ہے۔ 

وی آئی پی اکاؤنٹ کے لئے آپ کو کم سے کم ۲۰۰۰ ڈالر کی ضرورت ہے۔  فی تجارت آپ کم سے کم ایک ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور آپ ۹۰ فیصد تک کا موثر منافع کما سکتے ہیں۔ 

ہر تجارت ذیادہ سے ذیادہ ایک گھنٹے تک چل سکتی ہے اور ہارنے والی تجارتوں کو کسی بھی وقت  خارج کیا جا سکتا ہے تاکہ نقصان میں ممکنہ حد تک کمی لائی جاسکے۔ ان کے قابلِ تجارت اثاثوں کی فہرست موجودہ طور پر ۲۰ سے نیچے ہے۔ 

رقم نکلوانے کا عمل عموماً تیز ہوتا ہے اور یہ آپ کے اکاؤنٹ میں عام طور پر ۵ دنوں میں ظاہر ہو جاتی ہے۔ حالیہ طور پر ، اولمپ ٹریڈ بیان کیے گئے ممالک میں سب سے ذیادہ مقبول ہے: روسی فیڈریشن، تھائی لینڈ، برازیل، انڈونیشیا اور ترکی۔

بروکر ریٹنگ مکمل تجزیہ ڈیمو
most safe broker

IQ Option (آئی کیو آپشن)

iq option

ہم اسے کئی وجوہات کی بناء پر  بہترین  بائنری آپشنز بروکرز میں سے ایک شمار کرتے ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ  یہ CySEC کی مکمل ضابطے میں ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ 

آئی کیو  آپشن  کا قیام ۲۰۱۳ میں ہوا اور اس کے ہیڈ کواٹر قبرص یعنی سائپرس میں موجود ہیں۔ 

اس بروکر کا پلیٹ فارم  کافی بہتر ڈیزائن ہوا ہے اور براؤزر یا ایپ کے ذریعے اس تک رسائی کی جاسکتی ہے۔ 

ان کے پلیٹ فارم میں درجنوں مختلف چارٹ، اشارے اور تاجروں کے لئے دیگر فیچرز شامل ہیں۔ 

ان کے مضبوط پہلوؤں میں سے ایک ذیادہ موثر منافع ہے جو فی تجارت کمایا جاتا ہے۔ آپ کامیاب تجارتوں پر در حقیقت ۹۵ فیصد  تک آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔اس بروکر کے متعلق   ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو منتخب  کرنے کے لئے  ۱۰  ملین مختلف اثاثوں سے زائد ملیں گے ۔ 

اگر آپ اس پلیٹ فارم کو آزمانا چاہتے ہیں تو آپ   اصلی اکاؤنٹ کو آزمانے کی بجائے بائنری آپشنز ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں ۔ ڈیمو اکاؤنٹ میں ۱۰۰۰۰ ڈالر کی ورچوئل رقم موجود ہوتی ہے۔

ایک اصلی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو کم سے کم ۱۰ ڈالر درکار ہیں۔ آپ اپنے ڈیپازٹ وائر ٹرانسفر، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ، سکرل  اور دیگر ای۔والٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ 

ان  رقم منتقلی کے طریقوں کے ذریعے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ رقم نکلوانے کی ہر درخواست پر  ۲۴ گھنٹوں میں عمل ہوتا ہے۔ 

آئی کیو آپشن تقریباً ہر قومیت کو تسلیم کرتا ہے لیکن چند ممالک آئی کیو آپشن بہت مقبول ہے وہ ہیں روسی فیڈریشن، اٹلی، انڈیا، برازیل اور تھائی لینڈ۔  
بروکر ریٹنگ مکمل تجزیہ ڈیمو
most safe broker

Ayrex(ایریکس)

کئی چیزیں ایریکس کو بہترین بائنری تجارتی سائٹس میں شامل کرتی ہیں۔ ۲۰۱۴ میں قیام میں لایا گیا، یہ ان چند بروکرز میں سے ہے جو موجودہ طور پر  ریگولیٹڈ نہیں ہیں (حالانکہ یہ اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے CySEC کی ریگولیشن کے لئے درخواست دی ہوئی ہے)۔ 

آپ کم سے کم محض ایک ڈالر جتنی رقم استعمال کرتے ہوئے کسی تجارتی پوزیشن میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تجارتیں ذیادہ سے ذیادہ ۲۴ گھنٹے تک چلتی ہیں۔ 

ایریکس کو منتخب کرنے والے ہمارے  اسبا ب میں سے ایک  یہ ہے کہ یہ بائنری آپشن تجزیہ ان کا منفرد مخصوص تجارتی پلیٹ فارم ہے۔ 

اس پر کام کرنے والا سافٹ وئیر انتہائی تیز رفتا ر ہے۔ یہ کافی اہم ہے کیونکہ یہ بروکر تجارتوں میں  کم سے کم ۳۰ سیکنڈ کی ایکسپائری معیاد پیش کرتا ہے۔ 

یہ ۱۰۰۰ ڈالر کے ورچوئل کیش کے ساتھ ایک صاف ستھرا ڈیمو اکاؤنٹ پیش کرتے ہیں۔ اس کے ڈیمو اکاؤنٹ کی ایک منفرد بات یہ ہے کہ۱۰۰۰ ڈالر اضافے میں اپنے ڈیمو اکاؤنٹ میں رقم کو  درحقیقت بڑھا سکتے ہیں۔ 

ایک حقیقی کیش اکاؤنٹ کھولنا بھی کافی ّآسا ن ہے۔ بروکر رقم ادائیگی کے کئی طریقوں کو تسلیم کرتا ہے بشمول  وائیر ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ، سکرل اور نیٹیلر۔ 

اصلی کیش اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کم سے کم درکار رقم ۵ ڈالر ہے۔ کامیاب تجارتوں پر ۸۳ فیصد موثر منافع کی آمدنی ہو گی۔ آپ کا ود ڈرال ۲۴ گھنٹوں میں پروسس ہو گا۔ 

موجودہ طور پر ایریکس  ۵۰ سے زائد مالیاتی آلات پیش کرتا ہے۔ ان کے کلائنٹس جنوبی افریقہ، انڈیا، انڈونیشیا، یوکے اور ملائیشیا سے ہیں۔ 

بروکر ریٹنگ مکمل تجزیہ ڈیمو
most safe broker

ہائی لو

ہائی لو ایک آسٹریلین بروکر ہے جس کا قیام ۲۰۱۴ میں لایا گیا۔  ۸ لاکھ اکاؤنٹس کے ساتھ یہ آجکل کے تیزی سے ترقی کرنے والے بروکرز میں سے ایک ہے۔  یہ حالیہ طور پر آسٹریلین سیکیورٹیز اور انویسمنٹ  کمیشن (اے ایس آئی سی)کے مکمل ضابطے میں ہیں۔ high low broker

ہائی لو  تجارتی پلیٹ فارم مارکیٹس پلس سافٹ وئیر پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ بروکر موجود طور پر  قریباً ۸۰ مالیاتی آلات پیش کرتا ہے۔ 

یہ تمام ڈیمو اور اصلی کیش اکاؤنٹ کے ذریعے  قابلِ رسائی ہیں۔ ہائی لو ڈیمو اکاؤنٹس کھولنے کے وقت پر ۱۰،۰۰۰ ڈالر کی ورچوئل رقم کے ساتھ آتے ہیں جبکہ اصلی کیش اکاؤنٹ کو کھولنے لئے صرف ۱۰ ڈالراور زائدکی ضرورت ہوتی ہے۔ 

یہ بروکر بونس بھی پیش کرتاہے جو ۲۰۰ فیصد تک جا سکتے ہیں۔ کامیاب تجارتوں پر موثر منافع بھی ۲۰۰ فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ یہاس تجزیے میں شامل  دیگر بہترین بائنری  آپشنز تاجروں  کے مقابلے کہیں ذیادہ ہے۔

اس تجزیے میں کئی بروکروں کی طرح، ہائی لو مختلف رقم منتقلی کے طریقے تسلیم کرتا ہے بشمول وائیر ٹرانسفر اور کریڈٹ کارڈز کے۔ آپ کم سے کم ۵۰ڈالر نکلوا سکتے ہیں اور رقم نکلوانے کی درخواست پر ۳ کاروباری دنوں میں عمل ہوتا ہے۔ 

ہائی لو ہر مرتبہ رقم نکلوانے پر تھوڑی فیس چارج کرتا ہے۔ آسٹریلیا کے علاوہ ہائی لو  جاپان، تھائی لینڈ اور برازیل جیسے ممالک  میں تاجروں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

 

بی ڈی سوئس

یہ بروکر ۲۰۱۲ میں قیام میں آیا اور اس کے ہیڈ کواٹرز سائپرس یعنی قبرص میں ہیں۔ حالیہ طور پر بی ڈی  سوئس FSC ، CySEC کے ضابطے میں اور یو ایس نیشنل فیچرز ایسوسی ایشن کا رکن ہے۔ 

بی ڈی سوئس بائنری آپشن پلیٹ فارم  میں ابھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب اسے استعمال کرنا اور  یہاں سے وہاں آنا جانا آسان ہے۔ 

مزید، یہ پلیٹ فارم براؤزر اور موبائل ایپس کے ذریعے بھی قابلِ رسائی ہے جو اس کی رسائی کو مزید بڑھاتا ہے۔

bdswiss

یہاں ایک ڈیمو اکاؤنٹ ہے جو نئے تاجروں کو تجارت پریکٹس کرنے میں  مفید معلوم ہو گا ۔ اصلی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو محض ۱۰۰ یورو یا ڈالر ڈیپازٹ کرنا ہے۔ 

ہر تجارتی اکاؤنٹ آپ کو قریباً ۲۳۰ مختلف مالیاتی آلات تک رسائی دیتا ہے۔ یہ مرکزی طور پر FX اور CFDs سے نکالے جاتے ہیں ۔ 

بی ڈی  سوئس رقم منتقلی کے کئی طریقے تسلیم کرتا ہے بشمول وائیر ٹرانسفر، سکرل، نیٹیلر اور کریڈٹ کارڈ  کے۔ ہر کامیاب تجارت ۸۵ فیصد تک کے موثر منافع کو حاصل کر سکتی ہے۔ 

آپکے منافعوں میں اضافے کے غرض سےبی ڈی سوئس X600 کا لیوریج پیش کرتا ہے جو دیگر بائنری تجارتی سائٹس کے مقابلے کافی ذیادہ ہے۔ 

رقم نکلوانے پر تیزی سے عمل ہوتا ہے لیکن اس رقم کو آپکے اکاؤنٹ میں آنے میں ۷ دن لگ سکتے ہیں۔ بی ڈی سوئس ۲۵ ڈالر کی رقم نکلوانے کی فیس بھی چارج کر سکتا ہےبصورت آپکی فنڈز کی درخواست ۵۰۰ ڈالر سے کم ہے۔ 

حالیہ طور پر بی ڈی ایس سوئس یورپین کلائنٹس کو ہدف بناتا ہے جو جرمنی، اٹلی، سوٹزر لینڈ، یونائیٹڈ کنگڈم اور آسٹریلیا سے ہوں۔ 

۲۴ آپشن

24option

۲۰۰۹ میں قیام کردہ اس پلیٹ فارم  کے ہیڈکوٹرز بیلائز میں ہیں۔ یہ بائنری آپشن بروکر انٹر نیشل فائننشل سروسز کمیشن (ٓئی ایف ایس سی) کی ضابطے میں ہے۔ 

ایک چیز جو ۲۴ آپشن کو بہترین  بائنری آپشن بروکرز میں  شمار کرتی ہے وہ ان کا نئے تاجروں کے لئے  تاجر دوستانہ پلیٹ فارم ہے۔ یہ انٹیوٹو طور پر بنایا گیا ہے اور براؤزر اور موبائل ایپس کے ذریعے باآسانی رسائی کیا جا سکتا ہے۔ 

یہ  پلیٹ فارم مختلف اقسام کے سیکھنے کے فیچرز پیش کرتا ہے جیسے کہ لائیو ویبینار اور ویڈیو ٹیوٹرلز جو نئے تاجروں کے لئے مفید ہوتی ہیں۔ 

۲۴ آپشن پلیٹ فارم آپ کو سینکڑوں مختلف مالیاتی آلات تک رسائی دیتا ہے جو سی ایف ڈی ایف ایکس سے نکالے گئے ہوں، اشیاء ہوں، انڈائسز ہوں، سٹاک ہوں یا کرپٹوکرنسیاں ہوں۔ 

ان کی تجارت ڈیمو اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاسکتی ہے(جو ۱۰۰۰ ڈالر سے کریڈٹ کیا جاتا ہے) یا  حقیقی کیش اکاؤنٹ سے۔ 

کریڈٹ کارڈ یا درجنوں تسلیم شدہ الیکٹرانک پےمنٹ  کا استعمال کرتے ہوئےحقیقی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو کم سے کم ۱۰۰ ڈالر کا ڈیپازٹ کروانا ہے ۔ 

اگر آپ وائر ٹرانسفر کو منتخب کرتے ہیں تو آپ کو آغاز کے لئے کم سے کم ۱۰۰۰ ڈالر کے ڈیپازٹ کی ضرورت ہو گی۔ 

تجارت میں داخلے کے لئے کم سے کم درکار رقم ۲۴ ڈالر اور ذیادہ سے ذیادہ ۱۵۰۰۰ ڈالر ہے۔ عام طور پر کامیاب تجارتوں پر ۷۰ سے ۸۵ فیصد منافع ہو سکتا ہے۔ 

اگر آپ بائنری آپشن پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں جو رقم منتقلی کے لئے کئی ذرائع تسلیم کرتا ہے تو آپ ان ۲۳ مختلف رقم منتقلیوں کے طریقوں کو جانکر خوش ہونگے جو ۲۴ آپشن قبول کرتا ہے۔ 

یہاں تاہم ایک خرابی ہے۔ یہ بروکر رقم نکلوانے پر  فیس چارج کرتا ہے۔ 

درج ذیل ممالک سے ہونے  پر ۲۴ آپشن کے ساتھ آپ باآسانی  تجارت کھول کر شروع کر سکتے ہیں: 

یوکے، روسی فیڈریشن، اٹلی، جرمنی اور سپین

ایکسپرٹ آپشن

یہ ریگولیٹڈ بائنری آپشن بروکروں کی انڈسٹری میں ایک نیا کھلاڑی ہے۔ ایکسپرٹ آپشن کا قیام ۲۰۱۵ میں ہوا اور یہ مالیاتی منڈی ریگولیشنز سنٹر (ایف ایم آر آر سی)  اور ونواتو مالیاتی سروسز کمیشن  (وی ایف ایس سی)کے ضابطے میں ہے۔ 

ایکسپرٹ آپشن ایک جدید اور بہتر ڈیزائن کا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جو بروکر کے اپنے مخصوص سافٹ وئیر  پر کام کرتا ہے۔ 

یہ پلیٹ فارم کافی تیز  اور ویب براؤزر اور موبائل ایپ کے ذریعے قابلِ رسائی ہے۔ نیا بروکر ہونے کی حیثیت سے ان کے اثاثوں کی فہرست کافی محدود ہے (حالیہ طور پر محض ۱۰۰)expert option app

 تاہم اس فہرست میں کرپٹو کرنسیاں شامل ہیں جو کافی تاجروں کے لئے پُر کشش بات ہے۔ 

آپ ان کے  ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے  ایکسپرٹ آپشن پر تجار ت کا آغاز کر سکتے ہیں جو ۱۰۰۰۰ ڈالر کے ورچوئل کیش کے کریڈٹ کے ساتھ آتا ہے۔ 

ایک اصلی تجارتی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو ۵۰ ڈالر سے ۵۰۰۰ ڈالر کے بیچ کچھ ڈیپازٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ 

یہا ں ۵ مختلف اقسام کے اکاؤنٹ ہیں جو کئی تاجر دوست فیچرز کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہر نئے اکاؤنٹ میں ۱۲۵ فیصد تک کا  بونس ملتا ہے جو کافی ذیادہ ہے۔ 

ایکسپرٹ آپشن پلیٹ فارم قریباً ۲۰ مختلف رقم منتقلی کے طریقے تسلیم کرتا ہے جس میں وائر ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ، سکرل اور ویب منی شامل ہیں۔ 

اپنے اکاؤنٹ کی نوعیت کے مدِ نظر  آپ ایک ڈالر جیسی کم رقم  اور ذیادہ سے ذیادہ ۵۰۰۰ ڈالر کے ساتھ کسی تجارت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ہر کامیاب تجارت ۹۶ فیصد  تک کا موثر منافع حاصل کر سکتی ہے۔ 

اس بروکر کے متعلق ایک فیچر جو ہمیں خاصا اچھا لگا  وہ ان کا رقم نکلوانے کا تیز رفتار  عمل ہے۔ آپکے اکاؤنٹ کی نوعیت کے مدِ نظر آپ ۴۸ گھنٹے تک کے محدود عرصے میں اپنا ودڈرال پروسس کروا سکتے ہیں۔ 

آپ ۱۰ڈالر جیسی کم رقم پر بھی رقم نکلوا سکتے ہیں۔ 

حالیہ طور پر ایکسپرٹ آپشن انڈیا، امریکہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ  کے تاجروں میں مقبول ہے۔ 

 

فنمیکس

فنمیکس ایک اور بائنری آپشن تجارتی پلیٹ فارم ہے جو ۲۰۱۵ میں قیام میں لایا گیا۔ اس کمپنی کے ہیڈ کواٹر لندن میں ہیں اور وہ انٹرنیشل  فائنینشل مارکیٹس ریلیشنز ریگولیشن سنٹر (آئی ایف ایم آر آر سی) کے ضابطے میں ہیں۔ 

اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے نئے تاجر فنمیکس پر تجارت کا آغاز کر سکتے ہیں۔ تاہم  ڈیمو اکاؤنٹ آپکو  سی ایس ڈیز اور ایف ایکس تک رسائی نہیں دیتا۔ 

ایک فیچر جو فنمیکس کو ایک بہترین بائنری آپشن کمپنیوں میں شامل کرتا ہے وہ  اس کے پیش کردہ مختلف اقسا م کے اکاؤنٹس ہیں۔  نئے تاجر ۴ مختلف قسم کے اکاؤنٹس میں سے انتخاب کر سکتے ہی۔ 

ان میں سے ایک اکاؤنٹ کے کھولنے پر کم سے کم درکار ڈیپازٹ ۲۵۰ ڈالر سے ۵۰۰۰ ڈالر کے درمیان ہے۔ نئے اکاؤنٹس ۱۰۰ فیصد تک کے بونس حاصل کر سکتے ہیں۔ 

فنمیکس کے ساتھ تجارت کرنے پر آپکو ۷۵ مختلف مالیاتی آلات تک رسائی ملے گی جس مین کرپٹو کرنسیاں شامل ہیں۔ 

کسی تجارت میں داخل ہونے کے لئے آپ کو کم سےکم ۵ ڈالر  کی سرمایہ کاری چاہئے۔ حقیقی اکاؤنٹس میں ۸ مختلف رقم منتقلی کے طریقو ں سے فنڈ منتقل کیے جاتے ہیں جن میں بینک ٹرانسفر اور ای پیمنٹ شامل ہیں۔ 

آپ کے اکاؤنٹ کی نوعیت کے مدِ نظر  آپ اپنے ودڈرال کو کم سے کم ۲۴ گھنٹوں میں پروسس کروا سکتے ہیں۔ 

روسی فیڈریشن، یوکرین، آسٹریا، جرمنی اور اٹلی ان چند ممالک میں سے ہیں جہاں فنمیکس بہت استعمال ہوتا ہے۔ 

مارکٹس ورلڈ

بہترین بائنری بروکرز میں سے ایک مارکیٹس ورلڈ ۲۰۱۱ میں قیام میں آیا اور اس کا ہیڈ کواٹرآئیل آف مین میں ہے۔ یہ کمپنی گیمبلنگ سپرویژن کمیشن کے ضابطے میں ہے۔ 

ایک چیز جو اس بروکر کو منفرد بناتی ہے وہ ان کے ڈیمو اکاؤنٹس ہیں۔ ہر ڈیمو اکاؤنٹ ۵۰۰۰ڈالر ورچوئل کیش کے کریڈٹ کے ساتھ آتا ہے اور اس بات پر کوئی پابندی نہیں کہ آپ کتنے ڈیمو اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔ 

ہمیں ان کا پلیٹ فارم کافی بھرا ہوا  اور یہاں سے وہاں جانے میں دشوار لگا خصوصاً نئے تاجروں کے لئے۔ 

حقیقی مارکیٹس ورلڈ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کم سے کم ۱۰ ڈالر درکار ہونگے۔ ہر نیا اکاؤنٹ جمع کرائی گئی رقم پر ۱۰۰ فیصد بونس حاصل کر سکتا ہے۔ 

ہر تجارتی پوزیشن کو کم سے کم ۱ ڈالر کی سرمایہ کاری دستیاب ہوتی ہے۔ تاہم، آپ ایک تجارت پر ذیادہ سے ذیادہ ۱۰۰۰ ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ بروکر روایتی اثاثے پیش کرتا ہے مثلاً کرنسی کے جوڑےاور انڈائسز،  تو بھی ان کے مالیاتی آلات کی فہرست کچھ محدود ہے(موجودہ طور پر ۱۸)۔ 

کم سے کم ۵ منٹ رکھنے والی تجارتی پوزیشن بھی کافی  ذیادہ ہے بمقابل دیگر بہترین بائنری آپشن بروکرز کے۔ تاہم ۹۰ فیصد کا موثر منافع اس بروکر کو آزمانے کے لئے اچھی کشش ہے۔ 

مارکیٹس ورلڈ رقم منتقلی کے کئی طریقے قبول کرتا ہے جن میں بینک ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ اور نیٹیلر شامل ہیں۔ حالیہ طور پر بروکر  امریکہ ، کینیڈا، یوکے، میکسیکو اورجنوبی افریقہ سے کلائنٹس قبول کرتا ہے۔ س

آپشن روبوٹ

آپشن روبوٹ ایک بائنری آپشنز تجارتی آٹومیشن سافٹ وئیر ہے۔ یہ  چند ٹریڈ آٹو میشن سافٹ وئیر میں سے ایک ہے جو کئی آن لائن بروکر پلیٹ فارموں کے ساتھ سینک کرتا ہے جیسے کہ بی ڈی سوئس، سٹاک پئیر اور زیوئس آپشن۔ 

یہ سافٹ وئیر یوزر فرینڈلی انٹر فیس کے ساتھ آتا ہے جسکو نیویگیٹ کرنا آسان ہے۔ ایک چیز جو آپشن روبوٹ کو منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ اس کا یوزر کنٹرول  ترک ہونے والانہیں ہے۔ 

لہٰذا  براہ راست اپنے اکاؤنٹ سے اپنی ترجیحات اپنے تجارتی سٹائل سے مطابقت میں لانے کے لئے اس سافٹ وئیر کو کنفیگر کرنا آسان ہے۔ آپشن روبوٹ بھی ایک مفت ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ آتا ہے جو ۱۰۰۰ ڈالر سے کریڈٹ ہوا ہوتا ہے۔ 

یہ آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بوٹ پر اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اسے اپنے پسندیدہ بائنری آپشنز سائٹ پر آزمائیں۔

ایک قابل غور بات یہ ہے کہ آپشن روبوٹ صرف بڑے کرنسی جوڑوں میں ہی تجارت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 

اس کی بدولت آپ بیک وقت ۸ تجارتوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔ 

آپ کم سے کم ۵ ڈالر میں ایک پوزیشن میں داخل ہو سکتے ہیں اور ذیادہ سے ذیادہ ۱۲۵۰ ڈالر میں۔اس سافٹ وئیر کے دیگر دلچسپ فیچروں میں شامل ہیں ۶ مختلف تکنیکی اشارے اور  ۳ مختلف تجارتی طریقوں کے ساتھ مطابقت۔ 

امریکہ، کینیڈا، برازیل، یوکے اور جنوبی افریقہ کے تاجر  ٹریڈ آٹو میشن میں اس سافٹ وئیر کو کافی مفید پائیں گے۔ 

نتیجہ

بہترین بائنری آپشن پلیٹ فارم کی تلاش میں آپکو کئی بروکرز کی تحقیق اور ان کا تقابلہ درکار ہے۔ اس میں کئی پہلو ؤں پر غور کیا جاتا ہے۔ 

اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ تحقیق میں کئی دن لگ جانا۔ بہتر ہے کہ یہ وقت آپ تجارت اور منافع کمانے میں گزاریں۔ اسی لئے ہم نے یہ بائنری آپشنز بروکر ز کے  تجزیہ  پر یہ  آرٹیکل تخلیق کیا۔

اس میں ہم نے ان بہترین بروکرز پر نگاہ ڈالی جو آجکل آن لائن کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق بہترین کا انتخاب کر پائیں گے۔ 

بائنری آپشنز تجارت کے متعلق سیکھئے:

Strategy

When you decide that Binary options trading is something that …