Expert Option ایک نیا اضافہ ہے آن لائن ڈیجیٹل بروکر صنعت میں ۔ ۲۰۱۵ میں قیام کردہ یہ صنعت سینٹ ونسٹ اور گرانڈائنز میں مقیم اورریجسٹرڈ ہے۔ ان کے ہیڈ کواٹرز گرفتھ کارپوریٹ سنٹر سوئیٹ ۳۰۵ میں واقع ہیں۔

یہ ڈیجیٹل آپشنز بروکر روس میں موجود مالیاتی منڈی ریگولیشن سنٹر کی سند نمبر 0395 AA Vv0084 کے تحت لائسنسز شدہ ہے۔ یہ وانئاٹو فائناشل سروس کمیشن (وی ایف ایس سی)کے ضابطے میں ہیں۔ تاہم ، یہ جاننے کے لئے کہ Expert Option اس ادارے کے ضابطے میں ہے ، وی ایس ایف سی ویب سائٹ تلاش کرنے پر ہمیں اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ملی۔

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

یہ پلیٹ فارم تاجروں کی معاونت کے لئے بنایا گیا کہ ان کی رسائی کو آپشنز تک آسان بنائے۔ تاہم، اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا بھر کے تمام ملکوں کے تاجر یہاں تجارت کرنے کے مجاز ہیں۔ چند ممالک میں مطلوبہ ضابطوں کی بناء پر Expert Option ان ممالک کے شہریوں کو اپنی خدمات پیش نہیں کرتا جیسے کہ دیگر ممالک کے ساتھ امریکہ، کینیڈا، اسرائیل، جاپان اور آسٹریلیا

اگر آپ کو ان کی کسٹمر سپورٹ درکار ہے تو آپ درج ذیل نمبروں پر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں

– +44 20 3868 3160 for English speakers

– 000 800 443 0002 for Hindi speakers

– +66 6000 35 407 for Thai speakers

آپ ان کے آن لائن چیٹ فیچر کے ذریعے کسٹمر سپورٹ کے رکن سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں یا انہیں ای میل کر سکتے ہیں۔

ایکسپرٹ آپشن کے ساتھ کیسے تجارت کی جائے؟
کیا ایکسپرٹ ڈیجیٹل آپشن قانونی آن لائن آپشن ہے broker?

کافی نیا آن لائن آپشنز بروکر ہونے کی وجہ سے Expert Option کے متعلق ذیادہ آن لائن معلومات موجود نہیں ہیں۔ تاہم، ہم نے مختلف آن لائن ذرائع سے معلومات اکٹھی کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے بشمول فورمز، سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے۔
ایک چیز جو Expert Option کے قانونی ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے وہ ان کی شفافیت ہے۔ ان میں سے ایک یہ کہ انہوں نے واضح طور پر رابطے کے لئے اپنی معلومات فراہم کی ہیں۔ چند بروکر محض اپنا ای میل دیتے ہیں جو ان کے کسٹمر سپورٹ سٹاف کے ساتھ رابطے کو مشکل بنا دیتا ہے۔

یہ بروکر ایف ایم آرآرسی اور وی ایف ایس سی کے ضابطے کے ماتحت کام کرتا ہے۔ حالانکہ یہ دونوں بروکر CySEC اور ASIC جیسے جانے مانے نہیں ہیں تو بھی ایک باضابطہ بروکر ایک بےضابطہ بروکر سے بہتر ہے۔ جوریگولیٹرز اس بروکر کو دیکھ رہے ہیں انہیں انکی ٹارگٹ مارکیٹ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ان کی غیر تسلیم شدہ ممالک کی فہرست سے یہ واضح ہے کہ Expert Option مرکزی طور پر روس اور ایشیا کے تاجروں کو ہدف بناتا ہے۔ مزید یہ کہ ، یہ پلیٹ فارم a .ru اور a .com ڈومین ایڈریسوں کے ذریعے بھی دستیاب ہے جو ان کی مرکزی ٹارگٹ منڈی کا ایک اور ثبوت ہیں ۔
اس تحریر کے وقت Expert Option کے ۷ ملین سے زائد ریجسٹرڈ اکاونٹس تھے۔ صنعت میں ایک نئے کھلاڑی کے طور پریہ اس دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے جو انہوں نے قریباً ۱۵۰ ممالک کے تاجروں سے حاصل کی۔

ایک شکایت جو ہمیں بارہا فورمز پر ملی وہ ان کی بونس سکیم سے متعلق تھی۔ اس بروکر کے ہر نئے کھلنے والے اکاؤنٹ کو ۱۲۵ فیصد تک کا بونس ملتا ہے۔ حالانکہ ذیادہ تر تاجروں کو یہ بونس پسند آئے گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بونس کی روم آپکے اکاؤنٹ کو بلاک کر دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ تب تک اپنا بونس نہیں نکلوا سکتے جب تک کہ آپ ایک مخصوص ٹرن اوور والیم تک نہ پہنچ جائیں۔

ایکسپرٹ آپشن کا ریوو

 

کیا چیز ایکسپرٹ آپشن کو منفرد بناتی ہے؟

کئی آن لائن بروکرز کی طرح، Expert Option ایک ڈیمو اکاؤنٹ پیش کرتا ہے جو ۱۰،۰۰۰ ورچوئل کیش سے کریڈٹ کیا گیا ہوتا ہے۔ یہ آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ اصلی کیش کی سرمایہ کاری کیے بغیر اس پلیٹ فارم کو آزمائیں۔ اس کے علاوہ یہ ۵ مختلف اکاؤنٹس بھی پیش کرتا ہے جن میں سے ہر ایک میں کم سے کم ڈیپازٹ رقم، بونس رقم اور اضافی فیچر شامل ہیں۔ ان اکاؤنٹس کی اقسام پر اس Expert option کے تجزیے میں مزید بات کی جائے گی۔ ایک اور اچھا فیچر یہ ہے کہ اگر آپ کسی تجارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو کم سے کم ایک ڈالر درکار ہو گا اور پیسے نکلوانے کے لئے کم سے کم ۱۰ ڈالر۔

اس پلیٹ فارم کی کیا خامیاں ہیں؟

ان دو ریگولیٹری اداروں کے متعلق ذیادہ معلومات نہیں ہیں جنہوں نے اس بروکر کو لائسنس دیا۔ مزید ، ایک بار آپ بونس تجارت رقم حاصل کر لیں تو آپ کو ایک مخصوص تجارتی ٹرن اراؤنڈ تک پہنچنا ہو گا تاکہ آپ اپنی آمدنی نکلوا سکیں۔

کیا آپ کو ایکسپرٹ آپشن تجارتی اکاؤنٹ کھولنا چاہئے؟

ایکسپرٹ آپشن ۱۰۰۰۰ ڈالر کےساتھ مفت ڈیمو اکاؤنٹ پیش کرتا ہے۔ اگر آپ ڈیجیٹل آپشن کی تجارت میں نئے ہیں تو آپ کو یہ تجویز ہے کہ اپنی رقم پر سرمایہ کرنے سے پہلے اس اکاؤنٹ کا فائدہ اٹھائیے ۔ اس طرح سے آپ کو پلیٹ فارم کے متعلق علم ہو جائے گا اور ساتھ ہی تجارت کرنے کی پریکٹس۔

اصلی تجارتی اکاؤنٹ کھولنا کافی آسان ہے۔ Expert OPtion پلیٹ فارم سادہ اور انٹویٹو ڈیزائن میں موجود ہے۔p>

آغاز کرنے کے لئے آپ کو ۵ مختلف اکاؤنٹس میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ یہاں ہر اکاؤنٹ کی مختصر وضاحت دی گئی ہے۔

ایکسپرٹ آپشن اکاؤنٹس کی اقسام

بیسک اکاؤنٹ

بیسک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ۵۰ ڈالر درکار ہیں ۔ اس ا کاؤنٹ کے فیچر کافی محدود ہیں۔ اس اکاؤنٹ پر آپ ایک ہی وقت میں ۱۰ تجارتیں کھول سکتے ہیں اور فی ڈالر ۲۵ ڈالر کی تجارت کر سکتے ہیں.


سلور اکاؤنٹ

سلور اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو کم از کم ۵۰۰ ڈالر ڈیپازت کروانے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کے چند فیچرز میں ذاتی مینجر اور روزانہ کا منڈی کا تجزیہ اور مالیاتی تحقیق شامل ہیں۔ فی تجارت آپ ذیادہ سے ذیادہ ۲۵۰ڈالر لگا سکتے ہیں اور ۱۵ تجارتیں بیک وقت کھول سکتے ہیں۔

گولڈ اکاؤنٹ

گولڈ اکاؤنٹ میں سلور اکاؤنٹ والے تمام فیچرز شامل ہیں۔ تاہم، اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپکو کم از کم ۲۵۰۰ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے گولڈ اکاؤنٹ کے فیچرز میں آپکو ۲اثاثوں پر اضافی ۲ فیصد منافع ملے گا اور بیک وقت ۳۰ تجارتیں اورترجیحات پر رقم نکلوانا ۔

پلیٹینم اکاؤنٹ

پلٹئیم اکاؤنٹ رکھنے والوں کو کم از کم ۵۰۰۰ ڈالر ڈیپازٹ کروانے ہوتے ہیں۔ گولڈ اکاؤنٹ میں فراہم کردہ فیچرز کے علاوہ آپکو ایک ذاتی اکاؤنٹ مینجر بھی ملے گا اور اثاثوں پر ۴ فیصد اضافی منافع۔ تجارت میں جس ذیادہ سے ذیاد رقم کی آپ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں وہ ۲۰۰۰ ڈالر ہے اور جب چاہے جتنی چاہے تجارتوں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ایکسکلو سو اکاؤنٹ

یہ محض دعوتی قسم کا اکاؤنٹ ہے۔ پلیٹینم اکاؤنٹ میں پیش کیے جانے والے فچزرز کے علاوہ آپ فی تجارت ۵۰۰۰ ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنی تجارتوں پر ۶ فیصد اضافی اثاثی منافع کما سکتے ہیں۔

اپنے ایکسپرٹ آپشن اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنا اور نکلوانا

Expert Option قریباً ۲۰ مختلف رقم منتقلی کے طریقوں کو تسلیم کرتا ہے۔ ان میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، ویب منی، نیٹیلر، بینک ٹرانسفر اور سکرل شامل ہیں۔
ایکسپرٹ آپشن تجارت
جب آپ تجارتوں پر منافع کمائیں تو آپ تسلیم شدہ ۲۰ رقم منتقلی کے طریقوں میں سے ایک کا انتخاب کر کے رقم نکلوا سکتے ہیں ایکسپرٹ آ پشن کا جائزہ
رقم نکلوانے کی درخواست پر عمل میں ۲ کاروباری دن لگتے ہیں. تاہم اس رقم کو آپ کے اکاؤنٹ میں دکھائی دینے میں ذیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ گولڈ، پلیٹنم اور ایکسکلوزو اکاؤنٹ رکھنے والوں کی رقوم ترجیحاتی طور پر رقم نکلوانے کے فیچر کی بدولت ذیادہ تیزی سے عمل ہوسکتا ہے۔

اپنے Expert Option Trade account تک رسائی

۔ Expert Option پلیٹ فارم ایک ویب براؤزر،ڈیسک ٹاپ ایپ یا سمارٹ فون پر دستیاب ہے ۔ یہ قابل غور بات ہے کہ یہ پلیٹ فارم ان کے کسٹم تجارتی سافٹ وئیر پر بنایا گیا ہے۔ یہ کئی بروکرز سے مختلف ہے جنکے پلیٹ فارم باآسانی تیسری پارٹی کے سافٹ وئیر کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں جیسے کہ ایم ٹی ۴ اور ایم ٹی ۴۔.

ہم ویب براؤزر کی بجائے تجارتی ایپس کو استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں خصوصاً اگر آپ اصلی کیش اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں ایپس کافی جلد ردعمل دینے والی محسوس ہوئیں جو اس ڈیوائس پر منحصر ہے جو آپ استعمال کر رہے ہوں۔

آپ کا تجارتی اکاؤنٹ آپ کو کئی منفرد فیچرز تک رسائی دے گا جس میں چار اقسام کے چارٹ اور آٹھ مختلف اشارے شامل ہیں۔ اگر آپ کے ایک سے زائد اوپن ٹریڈ ہیں تو Expert Option آپکو تجارتی چارٹس کی تقسیم کی اجازت دیتا ہے تاکہ ہر تجارت کی نگرانی ازخود ہو۔

ایک اور منفرد فیچر جس تک آپ اپنے تجارتی اکاؤنٹ کے ذریعے باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں وہ سوشل ٹریڈنگ یعنی معاشی تجارت ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر تاجروں کو تجارت کرتے دیکھ سکتے ہیں یا اپنے دوستوں کے ساتھ براہ راست تجارت کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اس صورت میں کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ تجارت میں نئے ہوں اور ماہر تاجروں سے سیکھنا چاہتے ہوں۔

۔۔ایکسپرٹ آپشن میں کن اقسام کے اثاثے دستیاب ہیں؟

یہ آن لائن ڈیجیٹل آپشن بروکر تقریباً ۱۰ مختلف اقسام کے اثاثے پیش کرتا ہے۔ ان میں کرنسیوں کے جوڑے، ضرورت کی اشیاء، سٹاک اور کرپٹو کرنسیا ں شامل ہیں۔ سنجیدہ تاجروں کے لئے اثاثوں کی فہرست تھوڑا وقت لے سکتی ہے۔ ایپ ایکسپرٹ آپشن
تاہم، نئے تاجروں کے لئے اثاثوں کی محدودفہرست محدودانتخاب کو آسان بنا دیتا ہے جس سے ان نگرانی اور انکے ساتھ تجارت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

ان کی کرپٹو کرنسیوں کی فہرست کافی متاثر کن ہے۔ جبکہ کافی بروکرز اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ وہ صرف بِٹ کوائن اور ایتھرم کی پیشکش کریں، وہاں Expert Option تقریباً ۱۰ مختلف کرپٹو کرنسیاں پیش کرتا ہے جنکے ساتھ غیر ملکی جوڑے شامل ہیں مثلاً BTC/INR (بٹ کوائن/ انڈین روپیہ)۔ ان کی کرپٹیو کرنسیوں کی پیش کش کے علاوہ Expert Option کامیاب تجارتوں پر ۹۶ فیصد پے آؤٹ بھی پیش کرتا ہے۔
نوٹ: ہماری تحقیق پر ، ہمیں تاجروں کی شکایات ان فیصدی منافعوں پر ملیں جو آپ کامیاب تجارتوں پر حاصل کرتے ہیں۔ کئی شکایتوں میں یہ بات کہی گئی تھی کہ جب آپ لگاتار تجارتیں جیتنا شروع کریں تو فیصدی آمدنی عموماً گر جاتی ہے۔ Expert Option کے اکثر پوچھے جانے سوالات پر جا کر معلوم ہوا کہ بروکر نے یہ بات رپورٹ کی ہے کہ فی تجارت کمایا جانے والا منافع منڈی کی موجودہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔ لہٰذاآپ وقتاً فوقتاً اپنی فی تجارت آمدنی میں اتار چڑھاؤ پاتے رہیں گے۔

کیا کوئی بڑے ریگولیٹر Expert Option کے متعلق خبردار کر رہے ہیں؟

اس بات کے مدنظر کہ Expert Option اکثر یورپین ممالک ، آسٹریلیا، امریکہ اور کینڈا میں اپنی سروسز فراہم کرنے کا مجاز نہیں ہے تو ہم نے ایسی توقع نہیں کہ ASIC اور CySEC جیسے ادارے اس پر خبردار کریں گے۔ جہا ں تک فی ایف ایس سی اور ایف ایم آر آر سی کی بات ہے تو ہمیں یہاں بروکر کے متعلق کوئی شکایات، فائن یا وارننگ نہیں ملیں۔
تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ تاجروں کی طرف سے درج کی گئی مختلف شکایات کو نظر انداز کر دیں جو ان کے بونس سسٹم اور اتار چڑھاؤوالے منافع سے متعلق ہیں۔ ہم ہمیشہ یہ تجویز دیں گے کہ اس بروکر کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ان دو باتوں پر خوب غور کر لیں۔
Expert Option کے متعلق ہماری ریٹنگ اس کے مختلف مخصوص فیچرز پر بنی ہے نہ کہ مجموعی طور پر بروکر پر۔ ہم نے یہ بہتر سمجھا کہ انفرادی فیچر کو ریٹ کیا جائے۔ اس کی بناء پر آپکو Expert Option کا ان دوسرے بروکرز سے تقابلہ آسان رہے گا جن کا تجزیہ ہم پہلے دے چکے ہیں۔

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

پلیٹ فارم کا ڈیزائن اور تاجروں سے دوستانہ رویہ

مجموعی طور پر سادہ اور انٹویٹو پلیٹ فارم ڈیزائن ایکسپرٹ آپشن کو آغاز میں ایک آسان ایپ بناتا ہے۔ ۱۰۰۰ڈالر ورچوئل کیش کے ساتھ ڈالر اکاؤنٹ اسے آزمانے میں آسانی پیدا کرتا ہے جہاں آپ کو کوئی حقیقی رقم کی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں۔ رسائی بھی ایک اہم چیز ہے جسے کئی بروکر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ہمیں یہ بات اچھی لگی کہ Expert Option پلیٹ فارم مختلف ڈیوائسز کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ اور ساتھ ہی ۱۲ مختلف زبانوں میں بھی موجود ہے۔ ۔

اس کی خامیوں میں سے ایک یہ کہ اس ایپ میں تفصیلی یوزر ٹیوٹرل موجود نہیں ہے۔

مالیاتی آلات کی دستیابی اور تجارتوں کے ختم ہونے کی معیاد

آپ ۱۰۰ مختلف آلات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ کئی بروکرز کے مقابلے میں کافی محدود ہے جو ۱۰۰۰ سے زائد اثاثے پیش کرتےہیں۔ تاہم ان کی کرپٹو کرنسیوں کا مجموعہ اور غیر ملکی آلات کے جوڑے قابل تحسین ہیں۔

کسی بھی تجارت کو رکھنے کی ذیادہ سے ذیادہ معیاد ۱۵ منٹ ہے۔ اور اس کے لئے کم سے کم معیاد ۶۰ سیکنڈ ہیں۔ معیاد کی یہ رینج دن میں تجارت کرنے والے تاجروں کے لئے ذیادہ مفید ہے جو کسی پوزیشن کو دنوں یا کبھی ہفتوں تک کے لئے رکھنا چاہتے ہیں۔

کمیشنز اور موثر منافع

ایکسپرٹ آپشن اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ٹرانزیکشنز پر کمیشن لاگو نہیں کرتے۔ تاہم، اگر آپ کی تجارتیں آپ کی جمع کردہ رقم کے برابر نہیں یا ذیادہ ہے تو وہ اس پر ۱۰ فیصد کٹوتی کریں گے۔

بروکر اس بات کا بھی دعویٰ کرتا ہےکہ کامیاب تجارتیں سرمایہ کاری کی رقم کا ۹۵ فیصد موثر منافع کھینچتی ہیں۔ تاہم، یہ رقم موجودہ منڈی کو صورتحال کے مد نظر اوپر نیچے ہو سکتی ہے۔


کسٹمر سپورٹ

ایکسپرٹ آپشن اپنے کلائنٹس کے لئے مختلف رابطے کے۳ نمبر فراہم کرتا ہے جو دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ ، آپ کسٹمر سپورٹ سے ای میل یا لائیو چیٹ پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Deposits, bonuses and withdrawalsایکسپرٹ آپشن اے پی کے

آپ ۲۰ مختلف رقم منتقلی کے طریقوں میں سے ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں جن کے ذریعے آپ رقم جمع کرائیں اور اپنے تجارت اکاؤنٹ سے رقم نکلوا سکیں۔ رقم منتقلی کے طریقوں میں وسعت آپکو اس چیز میں مدد کرتی ہے کہ آپ کوئی ایسا طریقہ منتخب کریں جو آپ کے لئے ذیادہ آسان ہو۔
نئے اکاؤنٹ میں بونس آتے ہیں جو جمع کی گئی رقم کا ۵۰ فیصد سے لے کر ۱۲۵ فیصد ہو سکتے ہیں۔ آپ بونس کو مسترد کر سکتے ہیں۔ یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ نے تجارت کا آغاز نہ کیا ہو۔ ایک خامی یہ ہے کہ بونس کو قبول کر لینے سے آپ کے جمع کرائے گئے فنڈ لاک ہو جاتے ہیں ۔ اور جب تک آپ ایک طے شدہ تجارتی درجے پر نہ پہنچ جائیں تب تک آپ اپنے جمع کردہ فنڈ، منافع اور بونس کی رقم نہیں نکلوا سکتے۔
Expert Option آپکو ۱۰ ڈالر جیسی کم رقم نکلوانے کی اجازت دیتا ہے۔ رقم نکلوانے کی درخواست پردو کاروباری دنوں میں عمل ہوتا ہے۔ تاہم آپکی رقم کے آپکے اکاؤنٹ میں پہنچنے کی رفتا ر کا تعین آپ کے اکاؤنٹ کی نوعیت کرتی ہے۔ گولڈ، پلیٹنم اور ایکسکلوزو اکاؤنٹ رکھنے والوں کو ترجیح کی بنیاد پر رقم نکلوانے والے فیچر کی وجہ سے جلد پیسے منتقل ہو جاتے ہیں۔

اکاؤ نٹ کی اقسام

اس میں چار طرح کے اکاؤنٹس ہیں جن میں سے آپ ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ایک دعوتی محض ایکسکلو سو اکاؤنٹ قسم کا اکاؤنٹ ہے۔ ہر اکاؤنٹ میں کم سے کم ڈیپازٹ کی سہولت اور منفرد فیچرز موجود ہیں۔

ایکسپرٹ آپشن دھوکا

نتیجہ

ایکسپرٹ آپشن آن لائن ڈیجیٹل انڈسٹری میں ایک نیا کھلاڑی ہے۔ کئی بروکر کے برعکس جو بنیادی طور پر یورپ اور آسٹریلیا سے تاجروں کو ہدف بناتے ہیں ، Expert Option ان منڈیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ایشیا ، یورپ کے چند علاقو ں، اور جنوبی اور مرکزی امریکہ میں موجود ہیں۔ قریباً موجودہ ۷ ملین سے زائد ریجسٹرڈ اکاؤنٹس کے ساتھ انہوں نے چند سالوں میں اپنے قیام سے لیکر اب تک کافی تیزی سے ترقی کی ہے۔ یہ بروکر کئی وہ فیچر پیش کرتا ہے جو جانے مانے بروکرز پیش کرتے ہیں۔ لیکن یہ خود کو ۹۵ فیصد موثر منافع، کرپٹو کرنسیوں کی ایک بڑی فہرست اور ۵ مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے منفرد بناتے ہیں۔ دلچسپ طور پر موثر منافع کا دعویٰ ہی کئی تاجروں کی شکایتوں کا عنوان ہے۔ مجموعی طور پر Expert Option اس صورت میں قابلِ آزمائش ہے اگر آپ کو کامیاب تجارتوں پر اوپر نیچے جاتے موثر منافعوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دوسری طرف اگر آپ قابلِ پیش گوئی اور ایک باضابطہ بروکر کے ساتھ تجارت کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم تجویز کریں گے کہ موجودہ طور پر CySEC یا ASIC کے ضابطے میں آنے والے بروکر کا انتخاب کیجئے ۔

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے