اس سے پہلے کہ ہم آغاز کریں خدشات اور ضابطوں کی مد میں اہم اعلان :

– سی ڈی ایف پیچیدہ آلات ہیں اور لیوریج کی وجہ سے ان میں تیزی سے پیسے کے نقصان کا ہونے کا خدشہ بہت ذیادہ ہے۔ سی ڈی ایفز کی تجارت پر ۷۴ سے ۸۹ فیصد ریٹیل انویسٹر اکاؤنٹس پیسے کا نقصان اٹھاتے ہیں ۔ آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ سی ڈی ایفز کیسے کام کرتے ہیں اور کیا آپ اپنے پیسے کے نقصان کا بھاری خدشہ لینے کی سکت رکھتے ہیں۔ em>

Contents

آئی کیو آپشنز پر تجزیہ

میرا خیال ہے کہ شاید یہ ان بہترین بروکرز میں سے ایک ہے جومیں نے ایک لمبے عرصے میں اب تک دیکھے ہیں۔ میرے خیال میں یہ اس بات کی نمائندگی کرتے ہیں کہ ایک بائنری آپشنز کے پلیٹ فارم کو موجودہ طور پر اور مستقبل میں کیسا ہونا چاہئے۔ یہ پورے سافٹ وئیر پرزبردست ہے جو تقریباً ان تمام تاجروں کی خواہشات پر پورا اترتا ہے جو منڈی میں کچھ تجارتیں عمل میں لانا چاہتے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ آپ لوگ آئی کیو آپشن استعمال کرنے پر خوش ہونگے۔

آئی کیو آپشن ڈیمو اکاؤنٹ

ڈیمواکاؤنٹ اینڈروائیڈ، آئی او ایس اور پی سی کے لئے دستیاب ہے۔

لیکن آ پکو خود آئی کیو آپشن کی مفت ڈیمو ماحول میں چند تجارتیں کرنی ہیں ۔ اور تجارتی پلیٹ فارم پر خود ایک ایک مکمل نظر دوڑانی ہے۔

یہ آغاز کے لئے اچھی جگہ ہے اور آپ ورچوئل کیش کو ہمیشہ دوبارہ بھر سکتے ہیں بصورت وہ ۵۰۰۰ ڈالر سے کم ہو جائے۔

کیا آئی کیو آپشن ایک دھوکا ہے؟
iq option in pakistan

لہٰذا ہم اس پر آتے ہیں۔ پہلے، ‘آئی کیو آپشن یورپ لمیٹڈ “CySEC” سے تصدیق شدہ ہے جو سائپرس میں ریجسٹرڈ ہے اور ساتھ ہی EEA سے بھی مستند شدہ ہے۔

دوسرا IQ Option یورپ سے باہر ‘آئی کیو آپشن لمیٹڈ’ کے نام سے کام کرتا ہے اور سینٹ ونسٹ اور گرینا ڈائنز میں ریجسٹرڈ ہے (باضابطہ نہیں ہے)۔

لہٰذا مجموعی طور پر یہ ایک باضابطہ بروکر ہے جو کہ ایک اہم بات ہے۔

سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ یہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اسرائیل، شام ، سوڈان جاپان، جنوب کوریا بیلجیم ،فلسطین اور ایران سے تاجر قبول نہیں کرتا۔

آئی کیو آپشن پے آؤٹ

بحرحال ذیادہ تر منافع جات بصورت درست پیشن گوئی کے ۹۲ فیصد تک ہیں (کامیاب تجارت)۔

اور کامیاب تجارتوں میں ویک اینڈز پر ذیادہ سے ذیادہ منافع ۹۵ فیصد تک ہے۔ لہٰذا اگر آپ ویک اینڈ پر چند آپشنز کرنا چاہیں تو درست پیشن گوئی (کامیاب تجارت) پر آپکو ۹۵ فیصد منافع ملے گا۔ لیکن ویک اینڈز کے دوران یہ صرف کرپٹو کرنسیاں پیش کرتے ہیں۔ نیا ڈیجیٹل آپشن ذیادہ پے آؤٹ پیش کرتا ہے جو ۹۰۰ فیصد تک جا سکتے ہیں۔ بحر حال یہ سافٹ وئیر واقعی حیران کن ہے۔

۲۲ جنوری ۲۰۱۹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا آئی کیوآپشن ٹورنامنٹس

ٹورنامنٹس یورپ سے باہر کے یوزرز کے لئے دستیاب ہیں۔
کیا ۲ ڈالر کو ۵۰۰ ڈالر میں تبدیل کرنے کا آسان طریقہ چاہئے؟ ایسا کرنے کے لئے آئی کیو آپشن ٹورنامنٹس آسان ہیں۔ اس پلیٹ فارم نے ٹورنامنٹس کو دوبارہ سے معارف کروایا کہ تاجر کم داخلی فیس کے ساتھ اضافی پیسے کما سکیں۔

یہاں بہت سے ٹورنامنٹس ہیں جن میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ بس ‘ٹورنامنٹس’ بٹن پر کلک کیجئے جو آپکے تجارتی انٹر فیس کے بائیں طرف ہے۔

آئی کیو آپشن سافٹ وئیر

ٹھیک ہے ۔، تو اس سافٹ وئیر کے لئے میری ریٹنگ میں، میں اسے ۱۰ میں سے ۱۰ دونگا۔ میرا خیال ہے کہ ایک لمبے عرصے میں میں نے اب تک یہ ایک بہترین سافٹ وئیر دیکھا ہے۔ اس کے سارے انٹر فیس ، استعمال، لے آؤٹ کے متعلق کئی اچھی چیزیں ہیں۔ اس میں کچھ زبردست فیچرز موجود ہیں جس پر اس تجزیے میں تفصیلاً بات ہوگی۔.

 آئی کیو آپشن پلیٹ فارم کا سیٹ اپ

 آئی کیوآپشن وزٹ خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

آئی کیو آپشن نفع

میں نے اسے سرمائے پر وصولی میں ۵ میں سے ۵ نمبر دیے ہیں۔ کامیاب تجارت پر ۹۲ فیصد تک کا منافع، یہ کافی اونچا منافع ہے۔ لیکن یہ سب نہیں ہے، نئے ڈیجیٹل آپشن فیچر تجارت جیتنے پر آپ کو ۹۰۰ فیصد تک کا منافع کمانے کا موقع دیتے ہیں۔ میں ڈیجیٹل آپشنز کے متعلق اس تجزیے میں بعد میں بات کرونگا۔

تفصیلی چارٹ ، آلات اور اشارے

 آئی کیا آپشن کے چارٹ کی اقسام آپ چار مختلف چارٹوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جن میں آپکی ضرورت کے مطابق لائن، بارز، موم بتیا ں اور ہیکن ایشی شامل ہیں۔

اگر آپ تکنیکی تجزیے اور رحجانات پر نظر رکھتے ہیں تو آپ مختلف ڈرائنگ آلات میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں مثلاً قیمت کی حرکتوں میں معاونت اور رکاوٹوں کا انداز ہ لگانے کے لئے ٹرینڈ لائن۔

یہ تمام نہیں ہے؛ IQ Option آپکو درجنوں مختلف اشارے فراہم کرتا ہے جو آپ کے ترجیح شدہ تجارتی طرز کی بنیاد پر مفید ثابت ہو نگے۔

یہ تمام فیچرز آپکے تجارتی انٹرفیس کے نچلی بائیں طرف باآسانی قابل رسائی ہیں۔

کسٹمر سروس

کسٹمر سروس کو میں نے ۵ میں سے ۴ دیے ہیں۔ جب میں نے پہلے بروکر کو جوائن کرنے کے متعلق تحقیق کی تو اس وقت وہ مجھے فوری جواب دے رہے تھے۔ اوسطاً آپ سپورٹ ٹیم سے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ ایک منٹ کے اندر آپ کو جواب دیں گے جو کہ بہت اچھی کسٹمر سروس ہے۔

آئی کیو آپشن ڈیپازٹ

آپ کئی ڈیپازٹ کے طریقوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جن میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور ای والٹس جیسے کہ سکرل شامل ہیں۔ کسٹمر کی مانگ پر ، آئی کیو آپشن نے حالیہ طور پر اے ڈی وی کیش اور ایسٹرو پے کارڈ بطور تسلیم شدہ طریقے ، متعارف کروایا ہے۔ یہ نئے تاجرو ں کے لئے پلیٹ فارم کو جوائن کرنا مزید آسان بنا دیتا ہے۔

ایکسپائری کی معیادیں ۱ منٹ سے ۱ ماہ تک ہیں

آپ اپنی تجارتی پوزیشن کتنی دیر تک رکھنا چاہیں گے؟ ۱ منٹ ۱ ماہ؟ آئی کیو آپشن کئی تجارتی ایکسپائری معیادوں کی پیشکش کرتا ہے جسکا بہت ذیادہ انحصار اس ثاثے پر ہے جسکی آپ تجارت کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، بائنری آپشن پوزیشنزکو ا منٹ یا ۵ منٹ تک بھی سنبھالے رکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور عمدہ فیچر یہ ہے کہ آپ مستقبل کی ایک تجارتی انٹری سیٹ کر سکتے ہیں مثلاً اگلے تین منٹوں میں ہونے والی تجارت۔

کمپنی کے متعلق مزید کچھ اور

کمپنی ۲۰۱۳ میں وجود میں آئی اور یہ یورپ میں CySEC کے ماتحت کام کر رہی ہے اور EEA سے بھی مستند شدہ ہے ۔ تاہم EEA کے ریگو لیشنز کی وجہ سے آئی کیو آپشن یورپین ریٹیلرز کو اپنے مالیاتی آلات کا صرف ایک منتخب مجموعہ پیش کرتا ہے

یہ بروکر IQ Option یورپ لمیٹڈ کا سبسی ڈیئری ہے اور آگیوس سائپرس میں یائنیس نیکولائڈس سنٹر میں ان کے ہیڈ کواٹرز ہیں۔اس کاروباری کمپنی کا ریجسٹریشن نمبر HE327751ہے جبکہ ان کا CySEC لائسنس نمبر 247/14ہے۔

آئی کیو آپشن یورپ، ایشیا، امریکہ،افریقہ اور مشرق وسطہ کے ذیادہ تر ممالک میں اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

ان کی معاونت بین الاقوامی ہے اور ۲۴ گھنٹے اور ہفتے کی ساتوں دن مختلف زبانوں میں میسر ہے۔ سپورٹ ٹیم کو مختلف ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے بشمول فون، ای میل ، چیٹ اور سکائپ کے۔.

ہم نے انکے +44 20 8068 0760 یوکے نمبر پر کال کیا اور تصدیق ہوئی کہ یہ کام کرتا ہے اور یہ کہ لائن کی دوسری طرف ایک حقیقی شخص موجود ہے۔

آئی کیو آپشن ڈیپازٹ

 how to deposit money in iq option in pakistan ٹھیک ہے، تو آئی کیو آپشن میں اس کے اکاؤنٹ کے انتخابات کے متعلق مزید آگے بڑھتے ہیں۔ کم سے کم ڈیپازٹ ۱۰ ڈالر کا ہے۔ اس لئے درحقیقت یہ آزمانے کے نظریے سے اچھی چیز ہے۔

ذاتی طور پر مجھے ایک چھوٹی رقم ڈیپازٹ کرانا اچھا لگا تاکہ یہ جان لیا جائے کہ ڈیپازٹ کام کرتا ہے یا نہیں۔ اور پھراس سے پہلے کہ آپ بڑی رقم کی سرمایہ کاری کریں، آپ اپنی رقم بھی نکلوا سکتے ہیں

سرمایہ کاری کے لئے کم سے کم رقم ۱ ڈالر فی تجارت ہے۔ اور ذیادہ سے ذیادہ ۲۰،۰۰۰ ڈالر ہے۔

۱۰ ڈالر جتنی کم رقم سے لیکر ۵۰۰۰ ڈالر تک ڈیپازٹ کریں اور آپکے ڈیپازٹ آپشنز میں بینک کارڈ، ماسٹر کارڈ اور ویزا، ای والٹ سلوشنز، اے ڈی وی کیش، ایسٹرو پے اور سکرل شامل ہیں

ڈیپازٹ پروسس ہونے اور آپ کے تجارتی اکاؤنٹ میں دکھائی دینے میں کم وقت لیتے ہیں۔ ذیادہ تر صورتوں میں یہ فوری ہوتا ہے۔

آئی کیو آپشن ود ڈرال

آئی کیو آپشنز نے فوری ودڈرالز کو ۲۰۱۶ میں متعارف کروایا۔نیٹ نتیجہ یہ ہے کہ آپکی ود ڈرال کی درخواست تیزی سے پروسس ہو گی اور آپکواپنا کیش جلد مل جائے گا۔ ودڈرالز صرف ان اکاؤنٹس میں کیے جاتے ہیں جن کا انتخاب آپ اپنے ڈیپازٹ کے لئے کریں۔.

آئی کیو آپشنز نے فوری ودڈرالز کو ۲۰۱۶ میں متعارف کروایا۔نیٹ نتیجہ یہ ہے کہ آپکی ود ڈرال کی درخواست تیزی سے پروسس ہو گی اور آپکواپنا کیش جلد مل جائے گا۔ ودڈرالز صرف ان اکاؤنٹس میں کیے جاتے ہیں جن کا انتخاب آپ اپنے ڈیپازٹ کے لئے کریں۔

 آئی کیو آپشن ودڈرال ڈیپازٹ

ڈاؤن لوڈ آئی کیو آپشن سمارٹ فون ایپ

 ڈاؤن لوڈ آئی کیوآپشن چلتے پھرتے اپنے سمارٹ فون کے استعمال کے ساتھ تجارت ایک ایسی چیز ہے جوآئی کیو آپشن کو منفرد بناتی ہے۔ آپ ان کی آئی اوایس اور اینڈروائیڈ ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ان ایپس کے متعلق ایک زبردست چیز یہ ہے کہ یہ وہی فیچر پیش کریں گے جو آپ کو آپکی ڈیسک ٹاپ ایپ یا براؤزر کی بنیاد پر ملیں گے۔

کیاآپ کوآئی کیوآپشن اکاؤنٹ کھولنا چاہئے؟

ہم آپ کو تجویز کریں گے کہ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے اس پلیٹ فارم کو ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔

ان تاجروں کے لئے افسوس جو غیر تسلیم شدہ ممالک سے ہیں۔ لیکن آپ میں سے بہت ساروں کے لئے، میرے خیال میں یہ انتخابات میں سے ایک ہے

نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجئےاور اس پلیٹ فارم کو خود چیک کرنے کے لئے مفت ڈیمو اکاؤنٹ آزمائیے

 آئی کیو آپشنز وزٹ کیجئے

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے


آئی کیو آپشن کو کیا بات منفرد بناتی ہے؟

آئی کیوآپشن نے اپنے ہم مقابلہ کمپنیوں کا سامنا بھرپور طور پر کیا ہے۔ ان کی ویب سائٹ یوزر فرینڈلی ہے جو آپ کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ آپ با آسانی اس پر یہاں سے وہاں آ جا سکتے ہیں ۔ رسائی بھی ایک اہم خوبی ہے اور ویب براؤزر یا ڈیسک ٹاپ یا موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہے.

تاجر کو مطمئن کرنے کے غرض سے، آئی کیو آپشن نے تعلیمی ذرائع میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے۔ قریباً ۲۰۰ تعلیمی ویڈیوز، رئیل ٹائم سمارٹ نیوز فیڈز اور تفصیلی آرٹیکلزموجود ہیں تاکہ تاجروں کو حالیہ مارکیٹ رحجانات پر مطلع رکھا جائے

یہاں ہمیں یہ بات بھی اچھی لگی کہ ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، مثلاً فون نمبر یا کریڈٹ کارڈ۔

ان کا تجارتی اثاثوں کا انتخاب بھی کافی وسیع ہے۔ ان میں نہ صرف بائنریز بلکہ کرپٹو کرنسیاں ، ای ٹی ایفس، سٹاکس اور اشیاء بھی شامل ہیں۔

آئی کیو آپشن نے منفرد مالیاتی آلات فراہم کرنے میں بھی بہت کام کیا ہے جو مخصوص علاقوں کے تاجروں کی ضرورت کے مطابق ہوں۔

مثال کے طور پر، ای ای اے ریٹیل تاجر اس پلیٹ فارم پر بائنری آپشنز کی تجارت نہیں کر سکتے۔ تاہم،وہ پھر بھی فوریکس آپشنز کی تجارت کر سکتے ہیں جو بائنری آپشنز کی طرح ہی اونچے منافع فراہم کرتا ہے۔

آئی کیو آپشن میں کیا خامیاں ہیں؟

ہمیں معلوم ہوا کہ یہ بروکر بنیادی طور پر ان سرمایہ کاروں پر مرکوز ہے جو کم عرصے کی تجارت کو ترجیح دیتے ہیں۔ تجارت کا ایکسپائری وقت دن کے اختتام پر ایکسپائر ہو جاتا ہے بشرطیکہ آپ نے کم مدت سیٹ نہ کی ہو۔

تاہم ماہ کے اختتام کا آپشن ہے جو سب سے ذیادہ لمبا دورانیہ ہے جو کئی ماہ تک جاتا ہے۔ یہ ان تاجروں کے لئے پُر کشش انتخاب نہیں ہے جو ماہانہ چلنے والی کوئی پوزیشن دیر تک سنبھالنا چاہتے ہیں۔

 اوپننگ اکاؤنٹ آئی کیو آپشن
اوپننگ اکاؤنٹ آئی کیو آپشن

اگر آپ سوچ میں ہیں کہ IQ Option کے ساتھ اکاؤنٹ کھولیں یا نہیں تو یہاں تھوڑی سی معلومات ہیں جو ہمارے مطابق آپ کو بہتر فیصلہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

آئی کیو آپشن سائٹ عمدہ طور پر ڈیزائن کی گئی ہے جسے ذیادہ مارکیٹنگ سے مواد نہیں بھرا گیا جیسے اور بروکر سائٹس پر ہوتا ہے۔

مختلف سیکشنز پر یہاں سے وہاں جانا آسان ہے اور جیسے جیسےسائٹ پر آپ نیچے جاتے جائیں آپ کو وہ تمام معلومات ملتی جائیں گی کہ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد آپکو کیا ملے گا۔

یہ ویب سائٹ کمپیوٹر اور سمارٹ فون دونوں پر قابلِ رسائی ہے جو آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ انٹر نیٹ کنکشن کے ساتھ کسی بھی جگہ سے لاگ ان ہو پائیں۔ یہ سائٹ ۱۳ مختلف زبانوں میں دستیاب ہے جس کی بناء پر تاجروں کے لئے دنیا کے مختلف حصوں سے اس تک رسائی مزید آسان ہو جاتی ہے۔

اکاؤنٹ کھولنا آسان ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آ پ کو اپنے نام اور ای میل اکاؤنٹ فراہم کرنے ہیں۔ اصلی رقم کے اکاؤنٹ کے لئے اپنے شناختی دستاویز کی کاپیاں فراہم کرنی ہیں اور اس کی تصدیق میں ۱۰ سے ۳۰ کاروباری دن لگ سکتے ہیں۔

آئی کیو آپشن تاجروں کے لئے مفید تعلیمی مواد کی فراہمی میں ایک قدم اضافی رہا ہے۔ اس سائٹ پر تقریباً ۲۰۰ بہترین معیار کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان کا آغاز نئ آنے والے نا تجربہ کاروں کی اس بات پر تربیت سے ہوتا ہے مخصوص مالیاتی آلات کی تجارت کیسے کی جائے۔

یہاں مسلسل اپ ڈیٹڈ بلاگ موجود ہے جبکہ نیوز فیڈ اس وقت مفید ثابت ہوتی ہے جب آپ کو منڈیوں سے متعلق حقیقی معلومات درکار ہوں۔ یہاں ایک تفصیلی ایف اے کیو سیکشن موجود ہے جہاں آپ عمومی طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔

 آئی کیو آپشن کے تجارتی اکاؤنٹ کے لئے کم سے کم ڈیپازٹ اپنے اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کروانا آسان ہے اور آئی کیو آپشن رقم ادائیگی کے کئی طریقے قبول کرتا ہے بشمول ای والٹ، کریڈٹ کارڈ اور وائر ٹرانسفر کے۔رقم ادائیگی کے نئے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے اور ان کو پلیٹ فارم میں شامل کیاجا رہا ہے۔

حالیہ طور پر ، انہوں نے رقم ادائیگی کے طریقوں کی اپنی بڑھتی ہوئی فہرست میں اے ڈی وی کیش اور ایسٹرو پے کارڈ کو شامل کیا ہے۔ آپکے تجارتی اکاؤنٹ کو کریڈیٹ کرنے کی اس کی معیاد کا انحصار رقم ادائیگی کے اس طریقے پر ہے جسکا آپ انتخاب کرتے ہیں۔

کم سے کم رقم جو آپ ڈیپازٹ کروا سکتے ہیں وہ ۱۰ ڈالر ہے جو کہ مد مقابل بروکرز کے مقابلے کافی مناسب ہے جو کم سے کم ۱۰۰ ڈالر کی مانگ کرتے ہیں۔

اس آلے کے مد نظر جسکی آپ تجارت کر رہے ہوں، آپ ا ڈالر جتنی کم رقم کی سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔ آمدنی نکلوانا بھی آسان ہے اور آپ بیان کرد ہ رقم ادائیگی کے ذریعے رقم بھیجنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

تاہم، IQ Option عموماً اس رقم ادائیگی کے طریقے پر ودڈرال بھیجے گا جو آپ نے رقم ڈیپازٹ کرتے ہوئے استعمال کیا ہو۔ کارڈ ودڈرالز بھی ذیادہ ترجیح کے حامل ہیں اس لئے ایک تجارتی اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنے والی بات ہے۔

تجارتی انٹرفیس بہتر طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ ا نٹر فیس پر ایک ہی کلک میں مختلف فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Some ان میں سے کچھ فیچرز میں شامل ہے:

آپکی تجارتی تاریخ جس میں آپ کی پچھلی تجارتیں شامل ہیں۔

انٹر فیس میں سب سے اوپر صرف ‘پلس’ سائن پر کلک کرنے سے ایک اثاثے کا انتخاب

لیڈر بورڈ جو آپ کو آمدنی سے متعلق باقی تاجروں کی کارکردگی دکھاتا ہے

وہ ٹورنا منٹس جن کاا بھی آغاز ہونے والا ہے

منڈی کا تجزیہ جو بہترین کارکردگی دینے والے اثاثوں، آمدنی کے کیلنڈر اور فوریکس کیلنڈر تک فوری رسائی دیتا ہے۔ یہ بنیاد تجزیے کے لئے بہترین فیچر ہے۔

انکی سپورٹ ٹیم سے رابطے کے لئے فور ی کلک بٹن

مختلف ویڈیو ٹیوٹرلز

مختلف چارٹس، گرافیکل آلات اور اشارے

 آئی کیو آپشن بائنری

چارٹس اور اشاروں کے متعلق بات کرتے ہوئے، مختلف تجارتی طرزوں کی ضرورت کے مطابق آئی کیو آپشن ان کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے ۔ مثلاً اس پلیٹ فارم نے حالیہ طور پر Ichimoku Cloud ، Belkhayate Timing ، DPO اور KDJ اشارے متعارف کروائے ہیں۔ .

کسی بھی معقول بروکر کے لئے بہترین کسٹمر سپورٹ اہم ہے۔ IQ Option کئی طریقوں سے معاونت فراہم کر تا ہے بشمول فون، ای میل کے اور حالیہ طور پر انہوں نے لائیو چیٹ کو بھی شامل کیا ہے جو آپکے کے سوالات کا جواب پانے کے لئے تیز ترین ذریعہ ہے۔

آپ چیٹ فیچر کے ذریعے دیگر تاجروں کے ساتھ باآسانی بات چیت کر سکتے ہیں اور یہ آپکے تجارتی اکاؤنٹ سے براہ راست قابل رسائی ہے۔ یہ اس صورت میں مفید ہے جب آپ کامیاب تجارتوں کے لئے بہترین تجاویز کی تلاش میں ہوں۔

تجارتوں پر موثر منافعوں کے متعلق کیا؟ آئی کیو آپشن کامیاب تجارتوں پر ۹۲ فیصد تک کا موثر منافع پیش کر تا ہے۔ یہ بہت سے بروکرز کی نسبت ذیادہ ہے۔ تجارت کی ایکسپائری معیاد سپیڈ ٹریڈنگ آپشنز کے ساتھ کم ہے جو ۶۰ سیکنڈ سے شروع کر کے ایک گھنٹے تک ہو سکتی ہے۔ سب سے لمبے عرصے کے لئے آپ ایک تجارت کو ا ماہ تک رکھ سکتے ہیں۔

آئی کیو آپشن کے متعلق تاجروں کی شکایات آئی کیو آپشن دھوکا

آئی کیو آپشن کے متعلق تاجروں کی شکایات اور آراء کو ڈھونڈنا تھوڑا مشکل تھا۔ تاہم ، ہمیں چند pissedconsumer.com پر ملیں۔

ذیادہ تر شکایات قیمتوں میں اختلاف پر کی گئی تھیں جو منڈی کی اصلی قیمتوں اور پلیٹ فارم پر سٹرائیک قیمتوں میں فرق پر تھیں۔

کئی تاجروں نے اس طرف اشارہ کیا انہوں کے بالاآخر کمایا وہ ان کی توقع سے کم تھا۔

ایسی شکایات سے CySEC کی کاروائی ضرور فعال ہوئی ہو گی کیونکہ ضابطہ کار نے حالیہ طور پر چالان نکلوایا ہے جو انہوں نے بروکر پر اس لئے لاگو کیا تھا کہ انہوں نے ‘اپنے کلائنٹس کے لئے بہترین ممکنہ آرڈر نہیں چلائے’۔

آئی کیو آپشن پلیٹ فارم

ایک اور وجہ جو تاجروں کی شکایات کا سبب بنی وہ آئی کیو آپشن پر رقم نکلوانے سے متعلق تھی۔ بہت سے لوگوں نے یہ کہا کہ ان کے اکاؤنٹ تک رقم پہنچنے میں کافی دیر لگی۔ تاہم، آئی کیو آپشن بتاتا ہے کہ وائر ٹرانسفر کے ذریعے منتقلی میں ۴۵ دن تک لگ سکتے ہیں۔
خوش قسمتی سے انہوں نے فوری ودڈرال متعارف کروائے ہیں ، اس کا مطلب یہ کہ تاجر اپنی رقم جلدی حاصل کر سکتے ہیں۔ فوری ودڈرال بیک ٹو دی کارڈ، وائر ٹرانسفر نہیں ہیں اور تمام ممالک کے لئے دستیاب ہیں۔
اس سائٹ کا دعوی ہے کہ ۶۸ فیصد ود ڈرال کی درخواستیں ۲۴ گھنٹے کے اندر پروسس ہوتی ہیں جو کہ ایک زبردست چیز ہے۔

NOTE: وائر ٹرانسفرز حالیہ طور پر درج ذیل ممالک کے لئے دستیاب ہیں۔ برازیل، ارجنٹینا،تھائی لینڈ، فیلپائن، ویت نام، انڈونیشیا، ملائشیا اور تمام یورو ریگولیٹڈ ممالک۔

جیسا کہ تجویزکیا گیا ے کہ آپ کو رقم ادائیگی کے طریقوں کا سوچ سمجھ کر انتخاب کرنا ے کیونکہ یہ ڈیپازٹ اور ود ڈرال کے اوقات کو متاثر کرتا ہے۔

کئی تاجروں نے ۱۰ ڈالر کے کم ڈیپازٹ پر اور دیگر مفید فیچرز پر پلیٹ فارم کی تعریف بھی کی۔ اضافی طور پر ، چونکہ CySECنے بیان کرد ہ جرمانہ واپس لے لیا، تو شکایتوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے جو کہ ہمیں ایک بھلا نشان معلوم ہوتا ہے کہ آئی کیو آپشن چیزوں کو بہتر طور پر کر رہا ہے۔

آئی کیو آپشن پر تجزیہ یوزر فرینڈلینس

ہمیں یوزر فرینڈلی پلیٹ فارم ڈیزائن پسند آیا جس میں بہتر طور پر سیکشن بنائے گئے ہیں۔ چند کلکس پر کسی خاص سیکشن کو ڈھونڈنا کافی آسان ہے۔

اکاؤنٹ انٹر فیس تھوڑا بے قاعدہ دکھائی دیتا ہے خصوصاً جب کئی تجارتیں کھلی ہوں لیکن ہم اس سے کہیں خراب صورتحال دیکھ چکے ہیں۔

اس بروکر کا ہدف یورپ اور ایشیا کے تاجر ہیں اور اسی لئے اس میں موجود زبانیں انہی خطوں سے تعلق رکھنے والی ہیں۔

رسائی کو موبائل فرینڈلی انٹر فیس کے ذریعے مزید بہتر بنایا گیا ہے یعنی آپ دنیا میں کہیں سے بھی تجارت کر سکتے ہیں۔

قابلِ تجارت اثاثے

یہ ان چند بروکرز میں سے ہے جو ۱۰ ملین انتخابات اور ہزاروں ای ایف ٹی، سٹاک اور کرنسی جوڑے پیش کر تا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر موجود اثاثوں کا ذکر درج ذیل ہے۔

آپشنز

IQ Option نے بائنری آپشنز کی پیشکش کے ساتھ اپنا آغاز کیا۔ یہ کامیاب تجارتوں پر ایک طے شدہ منافع (۹۲ فیصد تک) پیش کرتے ہیں۔ اس میں کوئی لیوریج نہیں ہے اور نہ ہی ذیادہ سے ذیادہ رقم جو آپ اپنی سرمایہ کاری کے دورا ن کھو دیں۔

ڈیجیٹل آپشنز

اس بروکر نے حالیہ طو رفر پر ایک انقلابی آلہٰ متعارف کروایا ہے جسے ڈیجیٹل آپشنز کہتے ہیں۔ یہ آپشنز کے ذریعے تجارت اور منافع میں برق رفتاری لیتے ہیں۔

ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ تجارت کے کئی فوائد ہیں ۔ ان میں مرکزی یہ ہے کہ آپ کامیاب تجارتوں پر ۹۰۰ فیصد تک کا منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ منافع کی ممکنہ فیصدی شرح آپکی منتخب کردہ سٹرائیک قیمت پر انحصار کرتی ہے۔

بلاشبہ، آپ اپنی سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقم سے ذیادہ کا نقصان نہیں اٹھا سکتے۔ اس کے علاوہ جو ہے وہ یہ کہ، آپ ایک تجارت سے جلد ہی باہر آ سکتے ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم رکھیں اور منافع کو لاک کر دیں۔ تجارت کے ایکسپائری معیاد ۱ منٹ سے ۵ منٹ تک ہیں۔ یہ دراصل ان تاجروں کے لئے اچھا ہے جو ان غیر ضابطہ شدہ ممالک میں رہتے ہیں جہاں ایف ایکس آپشنز دستیاب نہیں ہیں۔

اشیاء

یہ پلیٹ فارم کئی اشیاء پیش کرتا ہے جس میں سونا، تیل اور چاندی شامل ہیں۔اگر آپ لمبے عرصے کے لئے پوزیشن میں رہنا چاہتے ہیں تو ان کو آزمائیے ۔

ای ٹی ایفس

اثاثوں ، انڈائسز اور اشیاء کے ٹریک گروپس کی تجارت سٹاکس کی طرح ہی ہے۔ ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کو آپکے پورٹ فولیو میں ایک سے ذیادہ اقسام کا موقع فراہم کرتے ہیں اور آپ ایک واحد شئیر بھی خرید سکتے ہیں۔

سٹاکس

یہ بروکر آپکو دنیا میں بہترین کمپنیوں سے تقریباً ۱۶۵ مختلف سٹاک سی ایف ڈیز تک رسائی دیتا ہے۔

فوریکس

آپ اس پلیٹ فارم پر دنیا کے مشہور ترین کرنسیوں کے جوڑوں کی تجارت کر سکتے ہی اور اگر آپ کسی غیر یورپی ملک سے تجارت کر رہے ہیں تو X1000 تک کی لیوریج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ یورپی ملک کے تاجر ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ بروکر X30 تک کی فوریکس لیوریجز پیش کرتا ہے۔ .

فوریکس آپشنز

ایف ایکس آپشنز ایک اور مالیاتی پراڈکٹ ہیں جو یورپی تاجروں کے لئے اچھا ہے۔ یہ فوریکس اور ڈیجیٹل آپشن کا خوبصورت مرکب پیش کرتے ہیں۔۔ اس میں لامحدود منافع جات اور محدود نقصان کا امکان موجود ہے۔

 ایف ایکس آپشن

جیسا کہ آپ نے ڈیجیٹل آپشنز کے ساتھ دیکھا کہ آپ کو ایک سٹرائیک قیمت کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ازخود آپکے متوقع ممکنہ منا فعے کا حساب لگا لے گا۔

تاہم، ایف ایکس آپشنزکی ایک گھنٹے کی طے شدہ ایکسپائیری معیاد ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے آپ میچورٹی سے پہلے یہاں بھی تجارت کا اختتام کر سکتے ہیں تاکہ نقصان کوکم سے کم رکھیں یا منافع کو وہیں کا وہیں رکھیں۔

کرپٹو کرنسیاں

تجارت کرنے کے لئے یہ چند بہترین اثاثے ہیں۔ آئی کیو آپ کو ۱۱ مشہور تین کرپٹو کرنسیوں تک رسائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بروکر منفرد لیوریج شدہ کرپٹو کرنسیاں پیش کرتا ہے۔

مثلاً بٹ کوائن x 100 آپکو X100 لیوریج کے ساتھ بی ٹی سی کی تجارت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے آپکا منافعے(یا نقصان) کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یہ غور کرنے کے قابل ہے کہ لیوریج کرپٹو کرنسیاں ای ای اے سے باہر تاجروں کے لئے دستیاب ہے۔

انڈائسز

آئی کیو آپشن تاجروں کو دنیا کے ۱۱ سب سے بڑے انڈائسز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ کو اس پلیٹ فارم پر X150 تک کی لیوریجز بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

 آئی کیو آپشن کی تجارت کی رفتار کمیشن اور موثر منافع جات

IQ Option ذیادہ تر مختصر معیاد پر دھیان دیتا ہے ۔ اگر آپ انتہائی مختصر معیاد رکھنا چاہتے ہیں تو ٹربو آپشن تک آپکی رسائی ہوگی جس کی معیاد ۶۰ اور ۱۲۰ سیکنڈ ہے۔

مختصر معیاد کے آپشن میں معیاد ختم ہونے کے ساتھ ۳ منٹ، ۵ منٹ کی معیاد یا ۵ منٹ کا اضافی وقت حاصل کرنا شامل ہے۔ سب سے لمبا عرصہ کسی بھی پوزیشن کو رکھنے کے لئے ایک ماہ ہے۔

یہ بروکر مناسب موثر منافع کی پیشکش کرتا ہے جہاں ایک کامیاب تجارت پر آپکو ۹۲ فیصد مل سکتا ہے۔

رابطہ اور معاونت

IQ Option ایک بہترین کسٹمر سپورٹ کے معاملے میں کہیں آگے ہے۔ ان کی سپورٹ ٹیم کو کئی طریقو ں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے بشمول سکائپ، فون، ای میل اور چیٹ کے۔ یہ کسٹمر کے سوالات کے بھی جلد جواب دیتے ہیں۔

آپکے انٹر فیس کے ساتھ انکا چیٹ فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔ یہ آپ کو ساتھی تاجروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ تب مددگار ہو سکتا ہے جب آپ کا کوئی مخصوص سوال ہو جس کا جواب ایک تجربہ کار تاجر دے سکتا ہو۔

ڈیپازٹ، رقم نکلوانا اور بونس

آپکے اصلی کیش اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کروانا منظور شدہ ادائیگی کے طریقوں کے ساتھ انتہائی آسان ہے۔ ان میں ای۔ والٹ، وائر ٹرانسفر اور کریڈٹ کارڈ شامل ہیں۔

اس کے بعد والا تصدیق کا عمل تھوڑا مختصر ہو سکتا ہے کیونکہ آپکےاکاؤنٹ کو تصدیق میں ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ڈیپازٹ کی کم سے کم منظور شدہ رقم ۱۰ ڈالر ہے اور یہ کافی مناسب بھی ہے کیونکہ کئی بروکرز کم سے کم ۲۵۰ ڈالر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنی آمدنی نکلوانا بھی آسان ہے۔ تاہم، آئی کیو آپشن عام طور پر اس طریقے سے رقم نکلوانے کو تسلیم کرتا ہے جس سے آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کرائی ہو۔

آئی کیو آپشن کوئی سائن اپ بونس کی پیشکش نہیں کرتا۔ یہ CySEC یورپ کا ایک مطالبہ ہے۔ daytrading IQ optoon

ویب سائٹ پر اضافی چیزیں

آئی کیو آپشن نے تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے غرض سے کئی مفید فیچر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس کی ۱۶ مختلف ٹیوٹرل ویڈیوز کا مجموعہ اس پلیٹ فارم پر آغاز میں استعمال کو آسان بنا دیتا ہے۔

ڈیمو اکاؤنٹ بھی ایک اچھا اضافہ ہے اور ہمیں یہ بات پسند آئی کہ اس کے استعمال کے وقت کی کوئی حد نہیں مقرر نہیں ہے۔

آپ کا تجارتی اکاؤنٹ آپ کو کئی آلات اور فیچرز تک رسائی فراہم کرتا ہے جو آپکی منتخب کردہ حکمت ِ عملی پر تجارت کو آسان بنا دیتے ہیں۔ ان آلات میں چارٹس اور اشارےشامل ہیں جو بہت سے بروکرز پیش نہیں کرتے۔

۲۰۱۳ میں ان کے قیام سے لیکر آئی کیو آپشن ایک تیزی سے بڑھنے والا آن لائن بروکر بن گیا ہے۔ ان کے قابلِ تجارت اثاثوں کا وسیع مجموعہ۔ تعلیمی ذرائع اور تاجر دوست فیچرز ان کی تیز رفتار ترقی کے اسباب میں سے ایک ہیں۔

جب ہم نے اپنا پہلا آئی کیو آپشن تجزیہ کیا ، اس وقت ودڈرال کے پروسس میں درکار ذیادہ وقت خصوصاً وائر ٹرانسفر کے ذریعے ،یہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔ اب کا حل فوری ودڈرالز کو متعارف کروا کے کیا گیا ہے جہاں تاجروں کو اب انکی رقم جلد مل جاتی ہے۔

بروکرنے نئے مالیاتی آلات (ڈیجیٹل اور فوریکس آپشنز) ، اضافی لیوریج، مزید اشارے اور دیگر دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کی بھی کوشش کی ہے تاکہ آپکی تجارت کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

یہ کوششیں رائیگاں نہیں گئیں کیونکہ اب بروکر فی ماہ ۳۸۰ ملین ڈالر ٹرانزیکشنز کی نگرانی کر رہا ہے اور۱۰ اعشاریہ۸ ملین فی ماہ کے اوسط تاجروں کے ودڈرال۔ جو یہ بیان کر رہا ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم پر تاجروں کی ایک قانونی تعداد موجود ہے۔

مجموعی طور پر، اگر آپ مالیاتی آلات پر غیر تجربہ کار ہیں یا پھر تجربہ کار تاجر ہیں جو کہ ایک قابل اعتماد اور مکمل طور پر ایک باضابطہ بروکر کی تلاش میں ہے تو آئی آپشن قابلِ غور ہے۔

 آئی کیوآپشن وزٹ کیجئے

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا آئی کیو آپشن باضابطہ ہے؟

جی ہاں ، کمپنی یورپ میں CySECe (سائپرس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن) کے ماتحت ہے

لائسنس نمبر 247/14 : کے ساتھ اور EEA (مستند رقم ادائیگی کا ادارہ) سے بھی منظور شدہ ہے)

آئی کیو آپشن کہاں مقیم ہے؟

آئی کیو آپشن یورپ کے ہیڈ آفس قبرص یعنی سائپرس میں یائنس نیکولائیڈس بزنس سینٹر آگیو ایتھنیسیو ایونیو ۳۳، ۴۱۰۲، آگیوز ایتھینسیوس، لیماسول میں ہے

 آئی کیو آپشن باضابطہ بروکر

آئی کیو آپشن کا ذیادہ سے ذیادہ تجارتی سائز کیا ہے؟

ڈیمو اور رئیل منی اکاؤنٹ دونوں کے لئے جو ذیادہ سے ذیادہ سرمایہ کاری آپ کر سکتے ہیں وہ ۲۰۰۰۰ ڈالر ہے۔

آئی کیو آپشن کتنا محفوظ ہے؟

تمام باضابطہ اصولوں کی پاسداری کے علاوہ، آئی کیو آپشن اپنے کلائنٹس کی مالیاتی اور ذاتی تفصیلات کی حفاظت کے لئے بھی مضبوط اقدامات کرتا ہے۔ تاجر کے کمپیوٹر سسٹم اور IQ Option کے سرورز کے درمیان تمام ویب ٹریفک ایس ایس ایل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینکرپٹیڈ ہوتی ہے تاکہ اور غیر منظور شدہ رسائی آپکے اکاؤنٹ تک نہ ہو۔

کیا آئی کیو آپشن کا استعمال میٹا ٹریڈر ہے؟

نہیں۔ IQ Option کا ایک ڈیزائن شدہ پلیٹ فارم ہے اور وہ میٹا ٹریڈر پلیٹ فارم سے منسلک نہیں ہے

The آئی کیو آپشن میں ڈیپازٹ کرنے کے بہترین طریقے؟

شخصی طور پر ، ‘ سکرل والٹ’ کے ساتھ میرا تجربہ کافی اچھا رہاہے کیونکہ IQ Option ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کے لئے کوئی اضافی فیس چارج نہیں کرتا۔

اور سائن اپ کرنا بھی اور رقم منتقلی تیز رفتار اور مکمل طور پر پریشانی سے پاک ہیں۔

نیچے دیے گئے ‘سکرل والٹ’ کے لنک پر کلک کیجئے اور خود ہی دیکھئے;)

آئی کیو آپشن ڈیپازٹ کے لئےسکرل والٹ وزٹ کیجئے
آئی کیو آپشنز سے رقم نکلواے کے بہترین طریقے؟

میرے خیال میں سکلرل والٹ بہترین تجربہ ہے کیونکہ آئی کیو آپشن رقم جمع کرانے یا نکلوانے پر کوئی اضافی فیس طلب نہیں کرتا۔

ساتھ ہی ، کوئی بھی رقم کی تعداد نکلوائی جا سکتی ہے اور یہ تیز رفتار ہے۔

رقم نکلوانے کے پچھلے عمل جو میں نے کروائے وہ ۱۲ سے ۲۴ گھنٹوں کے درمیان مکمل ہو گئے (کاروباری دن) ۔

کیا منڈی میں IQ Option کا نام اچھے ناموں میں آتا ہے؟

جی ہاں، بروکر نے سالوں سے ایک اچھی ساکھ بنا رکھی ہے اور یہ ایک باضابطہ ادارہ ہے

 آئی کیو آپشن آفیشل پارٹنر

جسکا ثبوت اس کے حاصل کردہ ایوارڈز ہیں۔ اس کے علاوہ ، IQ Option ترقی کر رہا ہے اور اس کا اندازہ ان ودڈرالز سے لگایا جا سکتا ہے جو ۲۰۱۵ میں ہر ماہ کیے گئے، تاجروں نے فی ماہ ۱۔۵ ملین ڈالر نکلوائے۔ ۲۰۱۷ میں یہ فی ماہ ۱۰ اعشاریہ ۸ ملین تک پہنچ گیا۔

ساتھ ہی، ۲۰۱۷ سے ۲۰۱۸ تک یہ آسٹن مارٹن ریسنگ کے آفیشل پارٹنر بھی رہے ہیں۔

آئی کیو آپشن نے حقیقت میں اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ آن لائن تجارتی دنیا پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

آئی کیو آپشن کے ایوارڈز :
سینچری انٹرنیشنل کوالٹی گولڈا ی آر اے ایوارڈ – بزنس انیشیٹو ایکشن گروپ کی جانب سے
بہترین ٹیکنالوجی ایپلیکیشن – ویب مارکیٹنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے
بہترین بائنری آپشن بروکر یورپ ۲۰۱۵– گلوبل بینک کی جانب سے؛ فنانس اینڈ ریوو
انتہائی تخلیقی بائنری آپشن پلیٹ فارم – آئی ایف ایم ایوارڈ ۲۰۱۵ کی جانب سے
بہترین موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم – آئی ایف ایم ایوارڈ ۲۰۱۵ کی جانب سے
تیز ترین ترقی کرنے والا بائنری آپشن برانڈ – گلوبل برانڈز میگزین کی جانب سے
بہترین تجارتی پلیٹ فارم – فوریکس ایوارڈز ۲۰۱۴ کی جانب سے
دنیا کا سرِ فہرست بائنری آپشن بروکر – ماسٹر فوریکس۔ وی کی جانب سے
انتہائی قابلِ اعتماد بائنری آپشن بروکر – ماسٹر فوریکس۔ وی کی جانب سے
انتہائی تخلیقی بائنری آپشن بروکر – شو ایف ایکس ورلڈ کی جانب سے
بہترین بائنری آپشن بروکر – ایف ایکس رپورٹ ایوارڈز کی جانب سے
Best بہترین بائنری بروکر ٹریڈنگ ایپلیکیشن – آئی اے آئی آر ایوارڈز کی جانب سے
آئی کیو آپشن کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کے طریقے؟

اکاؤنٹ کھولنا مفت ہے اور اسے باآسانی ا ی میل، فیس بک یا گوگل پلس کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے

سائن اپ کے بعد بھی آپ ۱۰۰۰ ڈالر کا ڈیمو موڈ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

رقم کے اصلی اکاؤنٹ پر جانے کے لئے آپکو کم سے کم ۱۰ ڈالر جمع کرانے ہیں۔

اصلی رقم کے اکاؤنٹ پر جانے کے بعد آپکو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اپنی شناخت کی تصدیق کریں کیونکہ آپ کو رقم نکلوانا ممکن بناتا ہے۔

امریکہ میں IQ Option کیسے استعمال کیاجائے؟

No acces USA iq option بدقسمتی سے آپ امریکہ میں آئی کیو آپشن پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ امریکہ میں موجود متعلقہ اتھارٹیز سے ریگو لیٹڈ نہیں ہیں۔

آپ کی کرنسی ڈیپازٹ رقم کو IQ Option میں کیسے تبدیل کیا جائے؟

آپ اپنی اکاؤنٹ کرنسی صرف تبھی تبدیل کر سکتے ہیں جب آپ آغاز میں ڈیپازٹ کر رہے ہوں ۔ ایسا کرنے کے لئے اپنے ڈیمو اکاؤنٹ میں ، ‘ڈیپا زٹ ’ بٹن پر کلک کیجئے۔ پھر ظاہر ہونے والی ڈیپازٹ ونڈو پر ، اپنا ترجیح شدہ رقم ادائیگی کا طریقہ منتخب کیجئے۔

پھر ، رقم کا اندراج کیجئے۔ ‘اماؤنٹ’ یعنی رقم کی فیلڈ کے بائیں جانب ایک ‘کرنسی’ فیلڈ موجود ہو گی۔ اس پر کلک کیجئے اور کرنسی کا انتخاب کیجئے جس میں آپ کا تجارتی اکاؤنٹ ہو گا۔

وی آئی پی آئی کیو آپشن کیا ہے؟

۲۴ جنوری ۲۰۱۹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا: IQ Option کے ساتھ فون کال کے مطابق: وی آئی پی ۔ اکاؤنٹس کو اب اس نام سے نہیں جانا جاتا اور بہت ہی محدود تعداد کے ان تاجر وں کے لئے دستیاب ہیں جو مخصوص شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ ”

حقیقی اکاؤنٹ آئی کیو آپشن کیسے حاصل کیا جائے؟

ایک حقیقی IQ Option اکاؤنٹ کافی آسان ہے۔ صرف ان کی مرکزی ویب سائٹ پر وزٹ کیجئے۔ iqoption.com اور ایک ڈیمو اکاؤنٹ کھولئے۔ پھر اپنے انٹر فیس کے اوپری دائیں حصے میں ‘ڈیپازٹ’ پر کلک کیجئے۔

یہ آپکو ڈیپازٹ ونڈو پر لے جائے گا جہاں آپ رقم ادائیگی کا طریقہ منتخب کرینگے اور وہ رقم جو ڈیپازٹ کروانی ہے۔ ایک مرتبہ آپ نے اپنا ڈیپازٹ کروا لیا تو اس رقم کو آپکے اکاؤنٹ میں دکھائی دینے میں چند سیکنڈز سے لیکر گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ اب آپ اصلی رقم کے ساتھ تجارت کا آغاز کر سکتے ہیں۔

NOTE: ہم آپکو تجویز دیں گے کہ اپنا شروع کا ڈیپازٹ کروانے کے لئے فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کیجئے۔ اس سے بعد میں آپکی آمدنی کو نکلوانا آسان ہو گا۔

iq option

IQ Option کی اجازت کہاں پر ہے؟

یہ بروکر CySEC سے باضابطہ ہےاور ذیادہ تر یورپین ممالک میں اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے۔ غیر ضابطہ شدہ ممالک میں بھی اس کی اجازت ہے، ذیادہ تر ایشیاء، لاطینی امریکہ، افریقہ، مشرق وسطہ اور نیوزی لینڈ۔ تاہم یہ قابل غور ہے کہ چندمالیاتی آلات مخصوص علاقوں کے تاجروں کے لئے ہیں۔

آئی کیو آپشن مجھے ڈیپازٹ کروانے کیوں نہیں دیتا؟

آئی کیو آپشن کے آپکوڈیپازٹ نہ کرنے دینے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پہلی کہ آپ کا منتخب کردہ رقم ادائیگی کا طریقہ یہ پلیٹ فارم سپورٹ نہیں کرتا۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ وہ رقم ادائیگی کا طریقہ منتخب کیا جائے جو یہ پلیٹ فارم سپورٹ کرتا ہو۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ ایک غیر معاون شدہ ملک سے ایک اکاؤنٹ کھول رہے ہیں ، مثلاً امریکہ۔ ہم تجویز کرینگے کہ مزید معاونت کے لئے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کیجئے۔

آئی کیو آپشن میں سی ایف ڈی کیا ہے؟

آئی کیو آپشن سی ایف ڈیز آپ کو اس بات کا موقع دیتے ہیں کہ مخصوص اثاثوں(انڈائسز، کرپٹو کرنسیاں اور سٹاکس) کی قیمت کی حرکتوں کی بنیاد پر اندازہ لگائیں اور تجارت کریں۔ لہٰذا آپ بس اس بات کی پیش گوئی کر رہے ہیں کہ مخصوص مدت میں اس اثاثے کی قیمت اوپر جائے کی یا نیچے۔ آپکا مقصد یہ ہےکہ حالیہ اور مستقبل کی قیمتوں پر پیسہ کمائیں۔ تو یہاں پہلے سےiq options CFD broker متعین کوئی منافع نہیں ہے جیسا کہ آپ کو بائنری آپشنز میں ملے۔

IQ Option میں فوریکس کی تجارت کیسے کریں؟

IQ Option پلیٹ فارم پر فوریکس کی تجارت میں آپ کو اثاثوں کی فہرست میں سے پہلے ‘فوریکس’ آپشن کا انتخاب کرنا ہے۔

اس کرنسی کے جوڑے کا انتخاب کریں جس میں آپ تجارت کرنا چاہیں گے۔ اسکے بعد سرمایہ کاری کی رقم اور ملٹی پلائیر (آپشنل) انتخاب کیجئے۔

اسکے بعد اپنی تجارت حدوں (نقصان کو روکیے اور منافع لیجئے)کو لاگو کیجئے۔ یہ آپکو اس بات کا موقع دیتے ہیں کہ نقصان کو محدود رکھیں اور منافع کو اسی جگہ ٹھہرا دیں بصورت منڈی آپکے مخالف جاتی ہے۔ اس کے بعد پوزیشن میں داخلے کے لئے اس سمت کا انتخاب کیجئے جس میں آپکو لگتا ہے ایف ایکس کے جوڑے کی قیمت جائے گی۔

آئی کیو آپشن پر بٹ کوائن کی خرید و فروخت کیسے کی جائے؟

آئی کیو آپشن پلیٹ فارم پر بٹ کوائن کو بیچنے اور خریدنے کا واحد طریقہ بذریعہ کرپٹو کرنسی سی ایف ڈیز ہے۔ یہاں درحقیقت بی ٹی سی ٹوکن آپکی ملکیت نہیں ہونگے۔ بلکہ آپ ٹوکن کی قیمت کی حرکت پر اندازہ لگاتے ہوئے منافع کمائیں گے۔

تجارت میں داخلے پر قیمت اور تجارت میں اخراج پر قیمت کے درمیان کے فرق پر منافع کی پیداوار ہوگی۔ آغاز کرنے کے لئے درج ذیل ا قدام اٹھائیے:

کرپٹو کرنسی کی فہرست سے بٹ کوائن کا انتخاب کیجئے۔

اس تجارتی رقم کا اندراج کیجئے جسکی سرمایہ کاری آپ کرنا چاہتے ہیں۔

تجارتی حدوں ( نقصان روکیے اور منافع لیجئے) کا اندراج کیجئے ۔

اس سمت پر انحصار کرتے ہوئے ‘خرید’ اور ‘فروخت’ پر کلک کیجئے جو آپ سمجھتے ہیں کہ بٹ کوائن کی قیمت لے گی۔

Iq options crypto scam آئی کیو آپشن ڈیجیٹل کیا ہے؟

آئی آپشن ڈیجیٹل آپشز نسبتاً نئے آلات ہیں۔ یہ بائنری آپشنز کی نسبت آپکو اونچے منافعے بنانے کے موقعے فراہم کرتے ہیں۔

کیسے؟ آپ بس سٹرائیک قیمت (وہ قیت جس جسپر آپ کی سمجھ کے مطابق اثاثہ جا سکتا ہے) اور معیاد (جس وقت کے لئے آپ یہ پوزیشن رکھیں گے)کا انتخاب کریں۔

ایک مرتبہ یہ ہو جائے تو پلیٹ فارم ازخود آپ کے متوقع منافعے کا حساب لگا لے گا۔ آپ منافعوں کو اسی جگہ رکھنے اور نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لئے کسی تجارت سے اخراج بھی کر سکتے ہیں۔

آئی کیو آپشن کے لئے بہترین ای والٹ کونسا ہے؟

آئی کیو آپشن کئی ای والٹ قبول کرتا ہے جیسے کہ نیٹیلر، سکرل اور ویب منی۔ ذاتی طور پر میں سکرل تجویز کرونگا کیونکہ اس کوئی فیس نہیں ہے اور اس کی پروسسنگ بھی تیر ہے۔

آئی کیو آپشن بروکر ایپ کیا ہے؟

آئی کیو آپشن بروکر ایپ مخصوص طور پر ڈیزائن شدہ ایک سافٹ وئیر ہے جو آپکے سمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پر چلتا ہے۔ یہ آپکے تجاری اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کو آسان ، تیز رفتار اور بلکہ مزید محفوظ بنا دیتا ہے۔ یہ ایپ اینڈروائیڈ، میک اوایس، ونڈوز اور آئی او ایس ڈیوائسز پر چلتی ہے۔

آئی کیو آپشن ملٹی پلائیر کیا ہے؟

آئی کیو آپشن ملٹی پلائیر ایک خاص فیچر ہے جو آپ کو ‘ادھار’ کی رقم سے تجارت کرنے کا موقع دیتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ ۱۰۰ ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے کسی تجارت میں داخل ہو رہے ہوں تو آپ ایک50X ملٹی پلائیر اپلائے کر سکتے ہیں جسکا مطلب ہوا کہ اب آپکی سرمایہ کاری ۵۰۰۰ ڈالر ہے۔

اگر آپکی تجارت کامیاب ہو تو آپ اس سے ۵۰ گُنا مزید کمائیں گے جتنا آپ صرف ۱۰۰ ڈالر سے کماتے۔

آئی کیو آپشن میں کرپٹو کیا ہے؟iq option bitcoin

یہ اس پلیٹ فارم پر موجود کرپٹو کرنسیوں کی بس ایک مختصر صورت ہے ۔ س کرپٹو کرنسیاں ورچوئل کرنسی کی ایک قسم ہیں جسکو بلاک چین ٹیکنالوجی سپورٹ کرتی ہے۔

اب تک، یہ دنیا بھر میں تاجروں کے درمیان مشہور ترین مالیا تی آلات میں سے ایک بن چکا ہے۔ آئی کیو آپشن ۱۱ مختلف کرپٹو کرنسیاں پیش کرتا ہے۔

آئی کیا آپشن کے فوائد

Islamic اسلامک اکاؤنٹ

تجارت ایپ کی پیش کش کرتا ہے

کریڈیٹ کارڈ قبول کرتا ہے

 آئی کیو آپشن کا آفیشل بروکر لنک

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

! سی ڈی ایف پیچیدہ آلات ہیں اور لیوریج کی وجہ سے ان میں تیزی سے پیسے کے نقصان کا ہونے کا خدشہ بہت ذیادہ ہے۔ سی ڈی ایفز کی تجارت پر ۷۴ سے ۸۹ فیصد ریٹیل انویسٹر اکاؤنٹس پیسے کا نقصان اٹھاتے ہیں ۔ آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ سی ڈی ایفز کیسے کام کرتے ہیں اور کیا آپ اپنے پیسے کے نقصان کا بھاری خدشہ لینے کی سکت رکھتے ہیں۔