پہلے مختصراً کمپنی کے متعلقاولمپ ٹریڈ کا جائزہ

Olymp Trade ایک آن لائن ڈیجیٹل آپشنز بروکر ہے جو سینٹ ونسٹ اور گرینا ڈائنز میں مقیم ہے۔ ریجسٹریشن ایڈریس یہاں موجود ہے۔ یوزر معاہدہ

۲۰۱۴ میں قائم کردہ یہ کافی نیا ڈیجیٹل آپشنز بروکر ہے جو سینٹ ونسٹ اور گرینا ڈائنز سے ہے۔

فروری ۲۰۱۶ میں Olymp Trade بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (فینا کوم) کا ممبر بنا اور اسے ممبر شپ کی سند ملی۔ تیسری پارٹی ضابطہ کار کے طور پر، فیناکومز کا کردار تاجروں کو دھوکے باز بروکرز سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

آخری مرتبہ اکتوبر ۲۰۱۸ کو اپ ڈیٹ کیا گیا

ستمبر ۲۰۱۸ میں اولمپ ٹریڈ کوایک آذاد سروس ‘میرے ٹریڈ کی تصدیق کرو’ کی جانب سے ایک معیاری بروکر ہونے کی سند ملی https://financialcommission.org/ru/2018/09/27/financial-commission-announces-execution-quality-certification-of-additional-broker-members

اولمپ ٹریڈ: ایک دھوکہ یا آن لائن ڈیجیٹل آپشنز بروکر

مکمل طور پر باضابطہ ہونا یہ جاننے کے لئے ایک مرکزی نقطہ ہے کہ کوئی ڈیجیٹل آپشنز بروکر قانونی ہے یا دھوکا۔ بطور ایک تاجر آپ یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ کا پیسہ محفوظ ہے اور کسی مخصوص پلیٹ فارم پر تجارت کے دوران کوئی بھی اٹھنے والا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ یہ حقیقت کہ Olymp Trade ایک باضابطہ فینا کوم ہے ، اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ بروکر اپنے تاجر کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے کس حد تک گیا ہے۔

اس بروکر کے متعلق ہماری تحقیق کے دوران ہمیں ایک دعویٰ دکھائی دیا جو ان کے سپورٹ سٹاف میں سے ایک نے کیا تھا کہ وہ CySEC کی سند کے لئے پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں لیکن آج کی تاریخ تک کسی جانی مانی اتھارٹی کے تحت باضابطہ ہونے کا کوئی ذکر نہیں۔

فینا کوم کا ممبر ہونا ایک اچھا اشارہ ہے کہ Olymp Trade ایک قانونی ڈیجیٹل آپشنز بروکر ہے۔ فینا کوم تاجروں کو قانونی معاونت فراہم کرتا بصورت اگر تاجر ان کے ساتھ ریجسٹرڈ شدہ بروکر کے متعلق کوئی شکایت درج کروائیں۔ اگر تاجر کی شکایت درست ثابت ہو جائے تو اس کو کمپن سیشن فنڈ میں سے ۲۰،۰۰۰ ڈالر کی پیش کش کی جاتی ہے۔ بطور ایک تاجر ، آپ یہ جاننا چاہیں گےکہ آپ کا جمع کرایا ڈیپازٹ محفوظ ہے اور بحال ہو سکتا ہے اگر آپکا بروکر کوئی مسئلہ کھڑا کرے۔

ہم ہمیشہ تجویز کریں گے کہ آپ مکمل طور پر باضابطہ بروکر کے ساتھ تجارت کریں تاکہ آپکے پیسے کے نقصان کا خدشہ کم سے کم ہو۔

olymp trade scamکیا چیز اولمپ ٹریڈ کو منفرد بناتی ہے؟

ایک چیز جو OlympTrade کو منفرد بناتی ہے وہ فینا کوم کے ساتھ ان کی ممبر شپ ہے۔ فینا کوم کا مرکزی کردار یہ ہے کہ وہ اپنے ممبرز پر نظر رکھے اور تاجروں کی سرمایہ کاری کی حفاظت کریں۔

اگر آپ Olymp Trade کے سپورٹ سٹاف کو شکایت کریں اور وہ ۱۴ دن میں حل نہ ہو تو فینا کوم سے رابطہ کرنے کا آپکا حق ہے اور آپکی شکایت حل کی جائے گی۔ یہ چیک اس بات کی یقین دہانی کرتا ہے کہ تاجروں کی شکایتیں پروفیشنل طریقے سے اور تیزی سے حل کی جاتی ہیں۔

OlympTrade ایک آسانی سے استعمال ہونے والا ڈیمو اکاؤنٹ پیش کرتا ہے جو ۱۰،۰۰۰ ورچوئل رقم کے ساتھ کریڈٹ کیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کو آسان بنا دیتا ہے کہ اپنے پیسے کو خطرے میں ڈالے بغیر پلیٹ فارم پر کیسے تجارت کی جائے۔ تاجر موبائل ڈیوائسز کے ذریعے تجارتی پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ کہیں سے بھی تجارت کریں۔

اگر آپ اصلی کیش کا اکاؤنٹ کھولیں گے آپ ۱یک ڈالر جیسی کم سے کم قیمت کی تجارت کر سکتے ہیں۔ آپ کو ایک ہی تجارت پر بڑی رقم لگانے کی ضرورت نہیں جو آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو بہتر طور پر سنبھا لنے میں مدد کرے۔

اولمپ ٹریڈ میں کیا خامیاں ہیں؟

ایک چیز جس نے ہمارا دھیان اپنی طرف کھینچا وہ قابلِ تجارت اثاثوں کا محدود نمبر تھا۔ وہ تعد اد میں ۷۷ ہیں اور صرف ڈیجیٹل آپشنز اور فوریکس دستیاب ہیں۔

کیا آپکو Olymp Trade کے ساتھ ڈیجیٹل آپشنز تجارتی اکاؤنٹ کھولنے پر غور کرنا چاہئے؟

Olymp Trade منفرد فیچرز کی پیشکش کرتا ہے جو اسےقابلِ غور بناتا ہے۔ ایک اکاؤنٹ کھولنے پر، آپ ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کا آغاز کر سکتے ہیں جو آپکے اکاؤنٹ کو ۱۰۰۰۰ روسی ورچوئل ربل سے کریڈٹ کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ تجارت کے لئے اپنی رقم استعمال کرنا لازم نہیں ہے۔

کم سے کم ڈیپازٹ کی رقم ۱۰ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ یہ اس صورت میں کافی مناسب ہے جب بہت سے بروکرز سینکڑوں ڈالرز کے ڈیپازٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایک تجارت میں کم سے کم رقم جو لگائی جا سکتی ہے و ہ ایک ڈالر ہے۔ یہ پھر سے ایک اچھی بات ہے بصورت آپ ایک ہی تجارت پر بڑی رقم لگانا نہ چاہتے ہوں۔ ایک تجارت پر زیادہ سے زیادہ رقم جو لگائی جا سکتی ہے وہ ۲۰۰۰ ڈالر ہے۔

ہمیں ڈیپازٹ کرتا دیکھئے، اصلی تجارت جیتئے اور Olymp Trade سے رقم نکلوائیے ۔۔ پلیٹ فارم چیک

"آپ کی خدمت میں بہترین تجارتی آلات”

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

جب آپ کے پاس تجارت کے لئے درست آلات ہوں تو کامیاب تجارت آسان ہو جاتی ہے۔ Olymp Trade نے کئی آلات کو دستیاب رکھا ہے جن میں اشارے اور چارٹ شامل ہیں اور یوزر انٹر فیس میں یہ باآسان طور پر قابلِ رسائی ہیں۔ انٹر فیس میں ‘تکنیکی تجزیے’ کا بٹن شامل ہےجو آپ کو مزید آلات تک رسائی دیتا ہے۔

ڈیمو اکاؤنٹ کے علاوہ Olymp Trade میں سیکھنے کے کئی ذرائع شامل ہیں۔ تاجروں کی ویبینار اور انٹر ایکٹو کورسز تک رسائی موجود ہے جو انہیں یہ سکھاتی ہے کہ مالیاتی آلات کی تجارت کیسے کی جائے۔

یہ بروکر دو طرح کے اکاؤنٹ پیش کرتا ہے۔۔ سٹینڈرڈ اکاؤنٹ اور وی آئی پی اکاؤنٹ۔ وہ تاجر جو وی آئی پی اکاؤنٹ کھولتے ہیں ان کو کم سے کم ۲۰۰۰ ڈالر جمع کروانے ہوتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹ آپ کو اس بات میں مدد کرتا ہے کہ بناء کسی خدشات کے ان کے ڈیپازٹ پر تجارتیں کھولی جائیں۔

نئے اکاؤنٹ کھولنے والوں کو بونس ملتے ہیں۔ تاہم، آپ کو ابھی بھی یہ حق حاصل ہے کہ آپ کسی بونس کو مسترد کر دیں۔

اولمپ ٹریڈ وکی

Olymp Trade سٹینڈرڈ اکاؤنٹ پر ۸۰ فیصد کا موثر منافع دیتا ہے وور وی آئی پی اکاؤنٹ رکھنے والوں کو ۹۰ فیصد کا منافع پیش کرتا ہے۔ یہ مخالف بروکرز کے مقابلے کافی ذیادہ ہے۔ وی آئی پی اکاؤنٹ رکھنے والوں کو تجارتی سگنلز تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور تجاویز بھی اور ساتھ ہی ذاتی کنسلٹینٹ بھی ملتا ہے۔ تاجروں کو مقابلوں اور خصوصی پیشکش کے ذریعےمنافع بڑھانے کے مواقع بھی ملتے ہیں جو باقاعدگی سے فراہم کی جاتی ہیں۔

اگر کئی مخالف پلیٹ فارمز سے مقابلہ کیا جائے توقابلِ تجارت اثاثوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اس میں ۱۰ مرکزی کرنسی جوڑے اور ۳ تجارتی اشیاء شال ہیں ۔ یہ ایک اچھا تجارتی مرکز ہے بصورت آپ قابلِ تجارت اثاثوں کے وسیع انبار سے پریشان ہونا نہیں چاہتے۔ تاہم، ان ذیادہ تجربے کار تاجروں کے لئے جو وسیع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں ، ان کے لئے یہ محدود ہو سکتا ہے۔

Olymp Trade ایک ہی قسم کی تجارت (کال /پٹ ڈیجیٹل آپشنز)کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ تجربہ کار تاجروں کے لئےکافی محدود ہو سکتا ہے۔ تاہم، کال/ پٹ ڈیجیٹل آپشنز کی تجارتی نوعیت اس بات کی پیش گوئی میں آسانی پیدا کر دیتی ہے کوئی تجارت کتنی کامیاب ہو گی اور نقصان میں جاتی ہوئی تجارت سے کیسے واپس آیا جائے۔ نقصان محدود رکھنے کے غرض سےآپ کسی تجارت کو ختم ہونے والی معیاد سے پہلےمنسوخ بھی کر سکتے ہیں ۔ تجارتی ونڈوز مختصر معیاد کی ہیں جو ۱۵ سیکنڈ سے ۶۰ منٹ تک ہے۔

ویب سائٹ کا ڈیزائن اچھا ہے اور اس پر یہاں سے وہاں جانا آسان ہے۔ لے آؤٹ بھی اچھا ہے اور مختلف چارٹ اور آلات سے بھرا پڑا نہیں ہے۔ اگر آپ کو تکنیکی آلات تک رسائی چاہئے تو آپ یہ تجارتی انٹر فیس پر موجود ‘تکنیکی تجزیے’ کے بٹن کے ذریعے کر سکتے ہیں ۔ ایک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے علاوہ، آپ موبائل ایپ کے ذریعے بھی اولمپ ٹریڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Olymp Trade ویب سائٹ دیگر زبانوں میں سےانگریزی، روسی، انڈونیشائی اور دیگر تھائی زبانوں میں موجود ہے۔

اصلی اور وی آئی پی اکاؤنٹ رکھنے والے وائر ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ اور ای۔ والٹ کے ذریعے فنڈز ڈیپازٹ کروا سکتے ہیں ۔ رقم بھی انہی طریقوں سے نکلوائی جا سکتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم آپ کے نکلوانے والی رقم کی کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔ ہر طرح کی رقم نکلوانا مفت ہے جس کی بناء پر آپ اپنی ذیادہ تر آمدنی اپنے پاس رکھتے ہیں۔ رقم نکلوانے کی ہر درخواست ۲۴ گھنٹے میں پروسس کی جاتی ہے اور رقم ادائیگی کےطریقے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آپ کو اپنے پیسے کے حصول میں ۵ کاروباری دن بھی لگ سکتے ہیں۔

Olymp Trade کی کسٹمر سپورٹ ٹیم کو ای میل، آن لائن چیٹ یا فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آ پ ان کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اولمپ ٹریڈاولمپ ٹریڈ کے خلاف تاجروں کی شکایات

مختلف فورمز اور ویب سائٹس سے اکٹھا کرتے ہوئے ہمیں معلوم ہوا کہ کئی تاجروں نے Olymp Trade پر مثبت رائے دی ہے۔ تاہم ، ہماری تحقیق اس وجہ سے محدود رہی کہ بروکر کے متعلق ذیادہ تر آراء روسی زبان میں تھیں۔ ہم چند کا ترجمہ کر پائے اور ایک شکایت ہماری توجہ کا مرکز بنی۔

شکایت کرنے والے نے بیان کیا کہ اس نے دو مختلف کمپیو ٹرز پر بیک وقت بالکل ایک جیسی تجارتیں رکھیں۔ معیاد ختم ہونے پر دونوں تجارتوں کے نتائج مختلف تھے۔ ہم اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ایک اور قابِل ذکر شکایت جو ہمیں ملی وہ یہ تھی کہ ڈیمو اکاؤنٹ اور اصلی اکاؤنٹ پر دکھائی جانے والی قیمتیں مختلف تھیں۔ یہ بروکز میں کافی عام ہے اور قیمت میں تبدیلی میں تھوڑی تاخیر متوقع ہے۔

اولمپ ٹریڈ درست لگتا ہے

قیام سے Olymp Trade روسی باشندوں اور ایشیا کے دیگر ممالک کو مالیاتی تجارت کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ بروکربشمول امریکہ اور کئی یورپین اقوام کے بہت سے ممالک میں اپنی خدمات پیش نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ ہمیں یہ جگہ تجارت کے لئے بھلی معلوم ہوئی۔

یوزر فرینڈلینس

Olymp Trade کی ویب سائٹ ایک بہتر طور پر ڈیزائن کردہ اور استعمال میں نہایت آسان ویب سائٹ ہے۔ اس پلیٹ فارم کا انٹر فیس کئی بے فائدہ فیچرز سے بھرا ہوا نہیں ہے اور اس کے انٹیوٹیو بٹن اور ٹیبز ہیں جو اس پلیٹ فارم کے استعمال کو بہتر بنا دیتے ہیں۔ پلیٹ فارم موبائل ایپ میں بھی دستیاب ہے جس کی وجہ سے تاجر کہیں سے بھی اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اولمپ ٹریڈ ڈیمو اکاؤنٹ
اولمپ ٹریڈ کا جائزہ

نئے تاجروں کو ایک ڈیمو اکاؤنٹ فراہم کیا جاتا ہے جس میں ۱۰،۰۰۰ روسی ربل موجود ہوتے ہیں۔ ان کو کئی سیکھنے کے ذرائع بھی فراہم کیے جاتے ہیں جن میں ویڈیو، ویبینار اور ایک ڈاؤن لوڈ ہونے والی ای بُک شامل ہے۔ پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی معلومات مختلف پیجز پر دی گئی ہے جیسے کہ ایف اے کیوز یعنی اکثر پوچھے جانے والے سوالات اور شرائط۔ یہ ذرائع اکاؤنٹس کی نوعیت سے بلانظرہر ایک کے لئے میسر ہیں۔

قابلِ تجارت اثاثوں کی تعداد

اہم اپ ڈیٹس: اولمپ ٹریڈ نے قابلِ تجارت اثاثوں کی تعداد ۱۳ سے صر ف ۷۷ کی ہے۔ یہ Olymp Trade کو اس کے مخالفوں کے مدِ مقابل لاتا ہے اور تجارت کا آغاز کرنے کے لئے اسے انتہائی دلچسپ بروکر بنا دیتا ہے۔ یہ نہ صرف ڈیجیٹل آپشن کی پیشکش کرتے ہیں بلکہ آجکل فوریکس بھی پیش کرتے ہیں ۔

کئی جدید ڈیجیٹل آپشن بروکر قریباً ۵۰ سے زائد مختلف قابلِ تجارت اثاثے پیش کرتے ہیں۔ assets.صرف ۱۳ قسم کے اثاثوں کی پیشکش کر کے اولمپ ٹریڈان کے مقابلے میں ٹھیک نہیں جا تا۔ اس کے علاوہ، یہ صرف ایک ہی قسم کی تجارت پیش کرتا ہے (ہائی /لو ڈیجیٹل آپشنز ٹریڈ) *

ایکسپائری معیاد

Olymp Trade نے مختصر معیاد کی تجارت پر توجہ مرکوزکی۔ تاجر کوئی پوزیشن ۱۵ سیکنڈ سے لیکر ایک گھنٹے تک سنبھال سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر جو دلچسپ چیز ہمیں ملی وہ یہ کہ بجائے اس کے کہ آپ دیے گئے مخصوص ایکسپائری معیاد کا انتخاب کریں ، آپ اپنا منفرد ایکسپائری وقت ٹائپ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ایک تجارت کی معیاد پر مزید کنٹرول دیتا ہے۔ ایک اور اچھا فیچر یہ ہے کہ آپ نقصان میں جانے والی تجارتوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔

کمیشن اور موثر منافع

Olymp Trade کی جانے والی تجارتوں اور رقم نکلوانے پر کوئی کمیشن یا فیس لاگو نہیں کرتا۔ اس طرح آپ اپنی آمدنی کا ذیادہ تر حصہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ ان کے موثر منافع بھی کافی اچھے ہیں۔ سٹینڈرڈ اکاؤنٹ والے کامیاب تجارتوں پر ۸۰ فیصد اور وی آئی پی اکاؤنٹ والے ۹۰ فیصد تک منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

"اولمپ ٹریڈ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں اور تجارت کا آغاز کریں!”

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

رابطہ اور معاونت

تاجر Olymp Trade کو برائے ای میل، فون یالائیو چیٹ یا ان کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای میل کا جواب عموماً ۲۴ گھنٹے میں آتا ہے۔

رقم جمع کروانا، نکلوانا اور بونس

Olymp Trade دو طرح کے اکاؤنٹس کی پیشکش کرتا ہے۔ سٹینڈرڈ اکاؤنٹس کے لئے کم سے کم ڈیپازٹ کی رقم ۱۰ ڈالر ہے جبکہ وی آئی پی اکاؤنٹ کے لئے ۲۰۰۰ ڈالر ہے۔ یہ مخالف بروکروں کے مقابلے کافی کم ہے۔ فی تجارت سرمایہ کاری کی کم سے کم مطلوبہ رقم ایک ڈالر ہے۔

تاجر اپنی آمدنی بذریعہ وائر ٹرانسفر، کریڈٹ کارڈ یا ای ۔والٹ نکلوا سکتے ہیں۔ رقم نکلوانے کا عمل فوری طور پر ہوتا ہے لیکن آپ کو اپنا پیسہ وصول ہوتے ۵ کاروباری دن لگتے ہیں۔ ایک چیز جو ہمیں پسند آئی کہ تما م ادائیگیوں کے عمل میں فیس کا دھیان کمپنی رکھتی ہے۔ مزید یہ کہ ذیادہ سے ذیادہ رقم نکلوانے پر کوئی طے شدہ رقم نہیں ہے۔

یہ ڈیجیٹل آپشنز ٹریڈر تاجروں کو سائن اپ پر بونس کی پیش کش کرتا ہے۔ بونس میں ملنے والی رقم کا انحصار آپ کی اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقم پر ہے۔ تاجر بونس منسوخ کر سکتے ہیں۔ اگر انہیں بونس ملے تو آپ کو اسے نکلوانے سے پہلےX25 کا ٹرن اوور حاصل کرنا ہوتا ہے۔

میرا سکرل کے ساتھ شخصی طور پر کافی اچھا تجربہ رہا ہے۔ میں اس ڈیجیٹل والٹ کے استعمال کی تجویز دونگا کیونکہ اس میں منتقلی کی فیس اور ان کی سیکیور سیفٹی انتہائی کم ہے۔ اسے چیک کرنے کے لئے لنک پر کلک کیجئے۔

سکرل اولمپ ٹریڈ ڈیپازٹ

اولمپ ٹریڈ پلیٹ فارم میں اضافی چیزیں

 کا جائزہolymptrade.com

حالانکہ بنیادی طورپر اس کا ہدف روسی تاجر ہیں لیکن پھر بھی Olymp Trade ۵ سے زائد زبانوں میں میسر ہے جو اسے مزید قابلِ رسائی بنا دیتا ہے۔ یہ ویب سائٹ مفید تجارتی آلات کا مجموعہ پیش کرتی ہے جس میں چارٹ، اشارے اور بہت کچھ شامل ہے۔ موبائل ایپ کے ذریعے رسائی بھی ایک مخصوص فیچر تھا جو ہمیں پسند آیا۔

استعمال میں آسان اور نئے تجارت میں آنے والو ں پر اپنی توجہ مرکوز کرنے والا، یہ ایسے الفاظ ہیں کو Olymp Trade کو بہتر طور پربیان کرتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے قابلِ تجارت اثاثوں کی محدود تعداد، وسیع سیکھنے کے ذرائع اور کئی مفید آلات نئے تجارت میں آنے والوں کے لئے اسے منفرد جگہ بنا دیتے ہیں جہاں سے وہ اپنے تجارتی کرئیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ایک اولمپ ٹریڈ اکاؤنٹ کھولنا

یہ بروکر بنیادی طور پر ایشیا سے تاجروں کو ہدف بناتا ہے اور کچھ ممالک اس کی سروس سے خارج ہیں۔ تاہم، اس بروکر کے متعلق ہر چیز بُری نہیں ہے۔ مخالف بروکر ز کو سامنے رکھتے ہوئےان کے موثر منافع کافی ذیادہ ہیں اورکسی کمیشن اور فیس کی غیر موجودگی کی وجہ سے آپ اپنا ذیادہ تر نفع اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ Olymp Trade فینا کوم کا بھی ممبر ہے۔ بطور تاجر اس بروکر کے ساتھ اپنے پیسے کی تجارت کرنے پر آپ اس بات کی یقین دہانی کر سکتے ہیں کہ اگر یہ بروکر کوئی مسئلے کا شکار ہو جائے تو بھی آپکی رقم بحال ہو جائے گی۔

اولمپ ٹریڈ دھوکا ہے یا قانونی

اگر آپ مزید دلچسپی رکھتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجئے اور انہیں خود آزمائیے۔

ہمارے دیگر ڈیجیٹل آپشنز بروکرز پر جائزے دیکھئے.

وزٹ کرنے کا شکریہ اور تجارت کے لئے نیک تمنائیں

"آفیشل بروکر ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لئے کلک کیجئے”

خطرے سے خبردار رہنے کی عام اطلاع! آپ کے سرمائے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

Click here to get this post in PDF